لیڈی ڈیانا شاہی خاندان کی پرکشش اور حسین شخصیت قرار


برطانوی شہزادی لیڈی ڈیانا کے انتقال کو23 سال گزر گئے مگر ان کی شخصت کا سحر آج بھی برقرار ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق خوبصورتی ماپنے والے قدیم یونانی فارمولے نے ڈیانا کو شاہی خاندان کی پرکشش اور حسین شخصیت قرار دیا ہے۔

فارمولے کے مطابق پرنسس ڈیانا کی آنکھیں، ناک اور پلکیں ان کی خوبصورتی کو چار چاند لگاتی ہیں، ان کا اسکور 89.5 فیصد رہا۔

فہرست میں 88.9 فیصد کے ساتھ اردن کی ملکہ رانیا دوسرے نمبر ہے ۔ خوبصورتی کے لحاظ سے شاہی خاندان کی موجودہ خواتین میں وہ پہلے نمبر پر ہیں۔

کروڑوں دلوں پر راج کرنے والی شہزادی ڈیانا کی23ویں برسی

موناکو کی سابق شہزادی اداکارہ گریس کیلی 88.8 فیصد کے ساتھ فہرست میں تیسرے نمبر پر ہیں ۔

پرنسس لیڈی کی بہو میگن مارکل کا اسکور 87.7 فیصد رہا۔ ان کی آنکھیں، ہونٹ اور ناک ان کی خوبصورتی میں اضافہ کرتی ہیں۔

حیران کن طور پر  86.82 فیصد کے ساتھ شہزادی کیٹ میڈلٹن کا فہرست میں  پانچواں اور آخری نمبر ہے ۔


متعلقہ خبریں