عمران خان پنجاب میں اپوزیشن کی سرگرمیوں سے بوکھلا گئے ہیں، کائرہ

Qamar Zaman Kaira

لاہور: پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنماؤں قمرالزماں کائرہ اور چودھری منظور نے پارٹی کارکنان کی گرفتاریوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب پولیس کو عمران خان نے سیاسی پولیس بنا دیا ہے۔

نا اہل سلیکٹڈ حکومت ملک و عوام پر بوجھ بن چکی ہے، بلاول بھٹو

ہم نیوز کے مطابق پی پی رہنماؤں نے کہا ہے کہ عمران خان صوبہ پنجاب میں اپوزیشن کی سرگرمیوں سے بوکھلا گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جیالوں کو روکنے کے لیے پنجاب پولیس اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے تاہم انہوں نے واضح کیا کہ حکومت کے ہتھکنڈوں سے شروع ہونے والی تحریک رکے گی نہیں۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما قمرالزماں کائرہ نے دو دن قبل کہا تھا کہ پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ (پی ڈی ایم) کے بینر تلے گوجرانوالہ میں ہونے والا جلسہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت سے چھٹکارے کا آغاز ہوگا۔

وزیر اعظم خود اداروں کو سیاست میں ملوث کر رہے ہیں، قمرالزماں کائرہ

ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ ابھی تو تحریک کا آغاز ہے اور حکومتی ترجمانوں کی ہوائیاں اڑی ہوئی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان تو کھلی دھمکیوں پر اتر آئے ہیں۔ انہوں ںے کہا تھا کہ وزیر اعظم کے پاس اپوزیشن کے خلاف غلط الزامات لگانے کے سوا کچھ نہیں۔

پی پی کے مرکزی رہنما قمرالزماں کائرہ نے استفسار کیا تھا کہ بتایا جائے اپوزیشن کون سے بھارتی بیانیہ پر چل رہی ہے؟ انہوں نے واضح طور پر کہا تھا کہ حکومت پی ڈی ایم سے مذاکرات کرنا چاہتی ہے تو ضرور کرے لیکن مذاکرات اوپن ہوں گے۔

حکومت جتنی مرضی گرفتاریاں کر لے تحریک ضرور چلے گی، چودھری منظور

استعفوں سے متعلق پوچھے جانے والے سوال کے جواب میں قمرالزماں کائرہ نے کہا تھا کہ سیاست دانوں کو معلوم ہوتا ہے کہ کب کیا فیصلہ کرنا ہے؟ انہوں ںے کہا تھا کہ استعفوں کا فیصلہ بھی انہیں ہی کرنے دیا جائے۔


متعلقہ خبریں