دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹ رکھنے والے ممالک میں نیوزی لینڈ سرفہرست


 امریکہ، برطانیہ یا چین نہیں بلکہ دنیا کا طاقتور ترین ​پاسپورٹ نیوزی لینڈ کے شہریوں کے پاس ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پاسپورٹ انڈیکس کی جانب سے 2020 کے طاقت ور ترین پاسپورٹ کی فہرست جاری کر دی گئی ہے۔

فہرست کے مطابق نیوزی لینڈ کورونا وبا کے باعث پہلی بار دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹ کا مالک بننے میں کامیاب ہو گیا ہے۔

بدترین پاسپورٹ کی فہرست میں پاکستان کا چوتھا نمبر

رپورٹ کے مطابق فہرست میں پاسپورٹس کی طاقت کا معیار بغیر ویزا ممالک انٹری کی اجازت کو قرار دیا گیا ہے۔

نیوی لینڈ کے شہریوں کو 86 ممالک میں جانے کے لیے ویزے کی ضرورت نہیں جبکہ 43 ممالک میں ویزا آن ارائیول کی سہولت ان کو میسر ہے۔اس کے بعد جرمنی لگسمبرگ اور آسٹریا کا نمبر ہے۔

رپورٹ کے مطابق افغانستان اور عراق کا پاسپورٹ دنیا بدترین پاسپورٹ قرار دیئے گئے ہیں۔


متعلقہ خبریں