پی ڈی ایم: منحرف ہونے کا خدشہ، فیصلے اور گفتگو تحریر کرنیکا فیصلہ

آپ ہمارے شکنجے میں ہیں،پہلے خود کو چھڑاؤ، پھر احتساب کی بات کرنا: فضل الرحمان

اسلام آباد: پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہی اجلاس میں ہونے والے فیصلوں کو تحریری طور پر بھی محفوظ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

 مولانا فضل الرحمان نے پی ڈی ایم کا اجلاس طلب کرلیا

ہم نیوز کے مطابق انتہائی ذمہ دار ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس میں ہونے والے فیصلوں کو تحریری طور پر محفوظ کرنے کا فیصلہ اس لیے کیا گیا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کا فیصلے سے منحرف ہونے کا خدشہ ہے۔

ذرائع کے مطابق تحریری طور پر محفوظ فیصلوں کی موجودگی میں کسی بھی جماعت کے لیے انحراف اس قدر آسان نہ ہو گا۔

پی ڈی ایم کے لیے خود کو دو ماہ تک وقف کردیں، شاہد خاقان کی اپیل

اس ضمن میں ذمہ دار ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا ہے کہ پی ڈی ایم کا پہلا باضابطہ سربراہی اجلاس 15 اکتوبر کو ہو گا۔ ذرائع کے مطابق تحریری فیصلوں کی کاپیاں تمام جماعتوں کے پاس ہوں گی۔

پی ڈی ایم کا بنیادی ایجنڈا قوم کو ووٹ کا حق دلانا ہے، فضل الرحمان

ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ بھی کیا گیا ہے کہ پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس میں کی جانے والی گفتگو بھی تحریری طور پر محفوظ کی جائے گی۔


متعلقہ خبریں