کراچی کیبل آپریٹرز کا پیمرا سے وعدہ پورا کرنے کا مطالبہ

کراچی کیبل آپریٹرز کا پیمرا سے وعدہ پورا کرنے کا مطالبہ

کراچی: کراچی کے کیبل آپریٹرز نے پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) سے ان ہاوس چینلز پر کمیٹی بنانے  سے متعلق وعدہ پورا کرنے کا مطالبہ کردیا۔

چیئرمین کیبل آپریٹرز ایسوسی ایشن خالد آرائیں کا کہنا ہے کہ پیمرا کی جانب سے کیبل آپریٹرز سے کیے گئے وعدے پورے نہیں ہوئے۔

مرکزی جنرل سیکریٹری کیبل آپریٹرز ایسوسی ایشن چوہدری طاہر جاوید نے کہا کہ کیبل آپریٹرز کو ان ہاوس چینلز پر کمیٹی بنانے کی یقین دہانی کرائی گئی تھی اور کمیٹی کے قیام تک کیبل آپریٹرز ان ہاوس پیسے جمع نہیں کریں گے۔

صدر کیبل آپریٹرز ایسوسی ایشن ملک فرقان غیاث نے کہا کہ لاکھوں خاندان اس کاروبار سے وابسطہ ہیں، ہمارے مسائل حل کیے جائیں۔

مزید پڑھیں: پشاور کے بیشتر علاقوں میں کیبل ٹی وی کی نشریات معطل

خیال رہے کہ گزشتہ سال اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی ( پیمرا) کو نئے ٹی وی لائسنس جاری کرنے سے روک دیا تھا۔

پیمرا کی جانب سے نئے ٹی وی لائسنس کے اجرا کے خلاف پاکستان براڈ کاسٹرایسوسی ایشن (پی بی اے) کے وکیل فیصل صدیقی نے اپنے دلائل میں کہا تھا کہ پیمرا 119چینلز کو لائسنس دے چکا ہے جبکہ 80 چینلز کی گنجائش ہے۔ پی بی اے کی درخواست پر سندھ ہائی کورٹ نے پیمرا کو فیصلہ کرنے کا حکم دیا ہے۔ پیمرا کو  15 دن میں درخواست پرفیصلہ کرنا تھا لیکن اتھارٹی نے اس پر فیصلہ نہیں کیا۔


متعلقہ خبریں