گوجرانوالہ: پی ڈی ایم کو جلسے کی اجازت نہیں ملی، مذاکرات ناکام

پی ڈی ایم مشترکہ لائحہ عمل کا اعلان کل کرے گا، خرم دستگیر

گوجرانوالہ: پاکستان مسلم لیگ (ن) اورگوجرانوالہ انتظامیہ کے درمیان ہونے والے مذاکرات ناکام ہو گئے ہیں۔

پی ڈی ایم کا گوجرانوالہ جلسہ حکومت سے چھٹکارے کا آغاز ہوگا، قمر زمان کائرہ

ہم نیوز کے مطابق ن لیگ کی مقامی قیادت کا دعویٰ ہے کہ مقامی ضلعی انتظامیہ نے پی ڈی ایم کو جناح اسٹیڈیم میں جلسہ کرنے کی اجازت دینے سے انکار کردیا ہے۔

ن لیگ کے مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر خرم دستگیر نے مقامی انتظامیہ کی جانب سے انکار کے بعد اعلان کیا ہے کہ اب پی ڈی ایم کا جلسہ جی ٹی روڈ پر ہوگا۔

پی ڈی ایم نے اپنا پہلا باضابطہ جلسہ گوجرانوالہ میں 16 اکتوبر کوکرنے کا اعلان کیا تھا جب کہ دوسرا جلسہ کراچی میں 18 اکتوبر کو منعقد ہو گا۔

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بھی پی ڈی ایم کے بینر تلے گوجرانوالہ میں 16 اکتوبر کو ہونے والے جلسے میں شرکت کی حامی بھر لی تھی۔

گوجرانوالہ میں جلسے کی اجازت نہ ملی تو جی ٹی روڈ پر کریں گے، خرم دستگیر

سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ نواز کے سینئر رہنما شاہد خاقان عباسی نے بلاول بھٹو سے ملاقات کی جس میں انہوں نے بلاول بھٹو زرداری کو جلسے میں شرکت کی باضابطہ دعوت دی۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما خرم دستگیر نے دو دن قبل کہا تھا کہ 16 اکتوبر کو گوجرانوالہ میں پاکستان پی ڈی ایم کو جلسے کی ابھی تک اجازت نہیں ملی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈپٹی کمشنر نے اجازت دینے یا نہ دینے کے لیے مزید وقت مانگ لیا ہے تاہم انہوں ںے واضح کیا تھا کہ اگر اجازت نہ ملی تو جلسہ جی ٹی روڈ پر کریں گے۔

پی ڈی ایم کا گوجرانوالہ جلسہ حکومت سے چھٹکارے کا آغاز ہوگا، قمر زمان کائرہ

سابق وفاقی وزیر خرم دستگیر کا مزید کہنا تھا کہ انتظامیہ کی صوابدید ہے کہ وہ پر امن جلسہ چاہتے ہیں یا سڑک پر احتجاجی ریلی؟ ان کا کہنا تھا کہ اگر اجازت نہ ملی تو جلسہ جی ٹی روڈ پر ہی ہو گا۔


متعلقہ خبریں