جو ووٹ کی عزت مانگے اسے جیل میں ڈال دو، خواجہ سعد رفیق

پارلیمنٹ کو سابق وزیراعظم کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کرنا ہوگی، خواجہ سعد رفیق

فوٹو: فائل


بھاولپور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے الزام عائد کیا ہے کہ عمران خان کو میرے مقابلے میں جتوایا گیا۔

گوجرانوالہ: پی ڈی ایم کو جلسے کی اجازت نہیں ملی، مذاکرات ناکام

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان سے کبھی دوستی بھی تھی۔ انہوں نے حکومت پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت یہ سلسلہ ہے کہ جو ووٹ کی عزت مانگے اسے جیل میں ڈال دو۔

ن لیگ کے مرکزی رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ پرویزمشرف نے مارشل لا لگایا اور ہماری حکومت گرا دی۔ انہوں نے دعویٰ کیا ہ جدید پاکستان کی بنیاد نواز شریف نے رکھی ہے۔

پی ڈی ایم: منحرف ہونے کا خدشہ، فیصلے اور گفتگو تحریر کرنیکا فیصلہ

انہوں نے کہا کہ سازش کے تحت ہمیں آئین اور جمہوریت سے نکالا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ احتساب کا ڈرامہ کرکے میرے حلقے کے تین ٹکرے کردیے گئے۔

سابق وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ جب عدالتوں نے فیصلے شروع کیے تو مقدمے جعلی اور جھوٹے نکلنے لگے۔ انہوں نے کہا کہ احتساب کے ادارے حکومتی کنٹرول سے باہر ہونے چاہئیں۔

جیلیں اور مقدمات مسلم لیگ ن کے شیروں کا راستہ نہیں روک سکتے، سعد رفیق

ہم نیوز کے مطابق ن لیگ کے مرکزی رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ اپوزیشن نے فیصلہ کرلیا ہے کہ نظام کو بدلنا چاہیے۔


متعلقہ خبریں