ملک سے خرابی کا خاتمہ نواز شریف کے بیانیے سے ہو گا، شاہد خاقان


کراچی: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ہمارا بیانیہ جھگڑے کا نہیں ہے بلکہ اصول کا ہے۔ انہوں نے واضح طور پر کہا کہ عوامی رائے کا احترام نہیں ہو گا تو پھر یہی ہو گا جو آج ہو رہا ہے۔

مولانا عادل کے اہل خانہ نے ایف آئی آر درج کرانے سے انکار کر دیا، پولیس ذرائع

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے یہ بات شہر قائد میں منعقدہ ایک جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کراچی کو اپنا شہر قرار دیتے ہوئے کہا کہ مولاناعادل خان وہ شخص تھے جو بیرون ملک سے وطن کی خدمت کے لیے آئے تھے لیکن انہیں شہید کردیا گیا۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ کراچی میں امن ہو گا تو پاکستان میں امن ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ 21 سال قبل 12 اکتوبر کے دن جمہوریت پر شب خون مارا گیا۔

ن لیگ کے مرکزی رہنما نے کہا کہ نوازشریف جب حکومت میں آئے توکراچی شہرمیں امن آیا۔ انہوں ںے کہا کہ آج مہنگائی سے ہر آدمی تنگ اور پریشان ہے۔ انہوں نے کہا کہ 53 روپے فی کلو والی چینی 115 روپے میں مل رہی ہے۔

پی ڈی ایم کے لیے خود کو دو ماہ تک وقف کردیں، شاہد خاقان کی اپیل

شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ آج بجلی کی قیمتوں میں تین گنا اضافہ ہوا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ میں عمران خان کی بات نہیں کر رہا ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں نظام کو بدلنا ہو گا۔

ہم نیوز کے مطابق شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ نوازشریف کے بیانیے سے ہی ملک سے خرابی کا خاتمہ ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ ملک سے مسائل کا خاتمہ صرف حقیقی جمہوریت میں ہی ممکن ہے۔

جو ووٹ کی عزت مانگے اسے جیل میں ڈال دو، خواجہ سعد رفیق

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ملک کو آئین کے مطابق چلانا ہو گا۔ انہوں نے واضح طور پر کہا کہ عوامی رائے کا احترام نہیں ہو گا تو پھر یہی ہو گا جو آج ہو رہا ہے۔


متعلقہ خبریں