حکومت کو غلط طریقے سے لایا گیا، اس کو گھر جانا ہو گا: محمد زبیر

محمد زبیر نے وائرل ویڈیو کو سازش قرار دے دیا

فائل فوٹو


کراچی: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کو غلط طریقے سے لایا گیا ہے، اس کو گھر جانا ہو گا۔

ملک سے خرابی کا خاتمہ نواز شریف کے بیانیے سے ہو گا، شاہد خاقان

ہم نیوز کے مطابق شہر قائد میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ن لیگ کے قائد میاں نواز شریف کے ترجمان محمد زبیر نے کہا کہ نواز شریف کی نا اہلی کو نہیں مانتے ہیں، نواز شریف کے بیانیے پر کھڑے ہیں۔

ن لیگ کے مرکزی رہنما کا کہنا تھا کہ 18 کو اکتوبر کو لیگی کارکنان کوگھروں سے نکلنا ہو گا۔ انہوں نے شرکا پر زور دیا کہ ایئرپورٹ پر مریم نواز کا استقبال کرنا ہے۔

حکومت عوام کیساتھ جنگ میں جیت نہیں سکے گی، مریم نواز

محمد زبیر نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہمیں کوئی شرمندگی نہیں ہے کیونکہ ہم نے کرپشن نہیں کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 12 اکتوبر کو دیوار پھلانگ کر حکومت کا خاتمہ کیا گیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ عوامی قوت پر یقین رکھتی ہے۔

گوجرانوالہ: پی ڈی ایم کو جلسے کی اجازت نہیں ملی، مذاکرات ناکام

ن لیگ کے مرکزی سیکریٹری جنرل احسن اقبال نے اپنے خطاب میں کہا کہ جس حکومت نے ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ کیا، معیشت کو بہتر بنایا، لوڈ شیڈنگ کو ختم کیا اور بجلی کے منصوبے لگائے اسے دھاندلی سے ختم کیا گیا۔


متعلقہ خبریں