جنوری تک حکومت نہیں جائیگی، نواز شریف جیل چلے جائیں گے: فواد چودھری


اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے دعویٰ کیا ہے کہ جنوری تک حکومت نہیں جائے گی البتہ نواز شریف جیل چلے جائیں گے۔

ملک سے خرابی کا خاتمہ نواز شریف کے بیانیے سے ہو گا، شاہد خاقان

ہم نیوز کے پروگرام ’بڑی بات‘ میں میزبان عادل شاہ زیب کی جانب سے پوچھے جانے والے سوالات کے جوابات میں انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں جلسے وغیرہ کرلیں اوراپنا شوق پورا کرلیں۔

پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا کہ اپوزیشن کا مسئلہ آٹھ کیسز ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر ان کیسز میں ریلیف مل جائے تو سارے مسائل حل ہو جائیں گے۔

ٹک ٹاک پر پابندی کے فیصلوں سے پاکستان کی ٹیکنالوجی بیٹھ جائے گی، فواد چودھری

وفاقی وزیر فواد چودھری کا کہنا تھا کہ مریم نواز اپنا جلسہ کریں، ان کی گرفتاری نہیں ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن حکومت و معیشت پر تنقید کرے لیکن اداروں کو نشانہ نہ بنائے۔

پروگرام بڑی بات میں پوچھے جانے والے ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیرفواد چودھری نے کہا کہ اپوزیشن کا بیانیہ مہنگائی اور معیشت نہیں ہے بلکہ وہ صرف کیسز میں ریلیف چاہتے ہیں۔

مولانا عادل خان کو سیکیورٹی کو نہ دینا سمجھ سے باہر ہے، علامہ طاہر اشرفی

پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا کہ اپوزیشن کے خلاف غداری  سے متعلق کیس کے حوالے سے وزیراعظم لاعلم تھے۔


متعلقہ خبریں