امریکہ: روز ویلٹ ہوٹل کی بندش کا فیصلہ مؤخر

نیویارک: پی آئی اے کی ملکیت روز ویلٹ ہوٹل کو بند کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: قومی ایئر لائن پی آئی اے کے امریکہ میں واقع روزویلٹ ہوٹل کی بندش کا فیصلہ دو ماہ کے لیے مؤخر کردیا گیا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی روزویلٹ ہوٹل خریدنے میں دلچسپی

ہم نیوز نے اس ضمن میں ذمہ دار ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ یہ فیصلہ بورڈ کے اجلاس میں کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق روزویلٹ ہوٹل 31 دسمبر کو مستقبل کا لائحہ عمل آنے تک بند کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق مختلف ایئرلائن اورکمپنیوں سے کنٹریکٹ ختم کرنے کے لیے ہوٹل انتظامیہ نے وقت مانگا تھا۔

ہم نیوز نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ ہوٹل میں مختلف ایئر لائن کا عملہ قیام کرتا ہے۔ ہوٹل کو 31 اکتوبر تک بند کرنے کا فیصلہ گزشتہ دنوں کیا گیا تھا۔

روزویلٹ ہوٹل فروخت نہیں کر رہے، وفاقی حکومت

ذرائع کے مطابق روزویلٹ ہوٹل کی یونین اورملازمین کے واجبات کی ادائیگی کی پہلی قسط کل ادا کردی جائے گی۔

ہم نیوز کو ذرائع نے بتایا ہے کہ حکومت پاکستان فیصلہ کرچکی ہے کی اس اہم قومی اثاثے کو فروخت نہیں کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق اس اہم قومی اثاثے کو بہترطریقے سے چلانے اور زیادہ منافع بخش بنانے کے لیے اس کی حیثیت میں تبدیلی لائی جائے گی۔

روزویلٹ ہوٹل فروخت نہیں کر رہے، وفاقی حکومت

1924 سے قائم  روزویلٹ ہوٹل کا شمارامریکہ کے تاریخی ہوٹلوں میں ہوتا ہے۔ یہ ہوٹل امریکہ اور دنیا کے مہنگے ترین علاقے مین ہٹن نیویارک میں واقع ہے۔


متعلقہ خبریں