مولانا عادل خان اور ان کے ڈرائیور کے قتل کا مقدمہ درج

مولانا عادل خان اور ان کے ڈرائیور کے قتل کا مقدمہ درج

کراچی: مولانا ڈاکٹر عادل خان اور ان کے ڈرائیور کے قتل کا مقدمہ شاہ فیصل تھانے میں درج کر لیا گیا۔

نمائندہ ہم نیوز کے مطابق مقتولین کا مقدمہ ایس ایچ او شاہ فیصل تھانے کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ مقدمے میں قتل اور انسداد دہشت گردی ی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

ایف آئی آر متن کے مطابق 15 کے ذریعے شمع شاپنگ سینٹر پر فائرنگ کی اطلاع رات پونے 8 بجے موصول ہوئی تھی اور 7 بجکر 50 منٹ پر پولیس جائے وقوعہ پر موجود تھی۔

ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ 3 ملزمان جن میں سے ایک نے شلوار قمیض اور 2 نے پینٹ شرٹ پہن رکھی تھی۔ انہوں نے پستول سے فائرنگ کی اور موٹرسائیکل پر بیٹھ کر فرار ہو گئے۔ فائرنگ سے دو افراد زخمی ہوئے جنہیں اسپتال بھیجا گیا تاہم دونوں افراد جاں بحق ہو گئے۔

متن کے مطابق جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم گولیوں کے 5 خول ملے تھے۔ پولیس کے مطابق مقدمہ درج ہونے کے بعد تفتیش سی ٹی ڈی منتقل کردی گئی۔

یاد رہے کہ مولانا عادل خان کے اہلخانہ نے واقعہ کا مقدمہ درج کرنے سے انکار کر دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: مولانا عادل پر فائرنگ: ابتدائی رپورٹ وزیراعلیٰ سندھ کو پیش

ڈاکٹر مولانا عادل خان کو 3 روز قبل کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی میں نامعلوم موٹر سواروں کی جانب سے نشانہ بنایا گیا تھا جس میں جامعہ فاروقیہ کے مہتمم مولانا عادل خان اور ان کے ڈرائیور شہید ہو گئے تھے۔

واقعے کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق گاڑی میں موجود مولانا عادل کے ایک ساتھی کچھ خریدنے کے لیے گاڑی سے اترے تھے، اسی دوران موٹر سائیکل سوار ملزمان نے پانچ گولیاں چلائیں جس میں مولانا عادل ڈرائیور سمیت جاں بحق ہو گئے تھے۔


متعلقہ خبریں