جلسہ ضرور ہو گا جو مرضی رکاوٹیں کھڑی کر لیں، مریم اورنگزیب


اسلام آباد: مسلم لیگ ن کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ 16 اکتوبر کا جلسہ ہر حال میں ہو گا جو مرضی رکاوٹیں کھڑی کر لی جائیں۔ 

مسلم لیگ ن کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ایوان بالا اور زیریں میں 16 اکتوبر کا جلسہ موضوع بحث ہے۔ معیشت کی تباہ حالی اور بے روز گاری کے خلاف یہ عوام کا ردعمل ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ لوگ پہلے کنٹینر پر چڑھ کر اور اب کنٹینر لگا کر سیاست کر رہے ہیں تاہم 16 اکتوبرکا جلسہ ہر حال میں ہو گا حکومت جو مرضی رکاوٹیں کھڑی کر لے۔

ن لیگی رہنما نے کہا کہ آئین اور قانون کی بالا دستی کے لیے عوام کھڑی ہو چکی ہے اور مہنگائی کی شرح میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت جا چکی ہے اور یہ کرائے کے ترجمانوں کے بیانات سے واضح ہو چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اپوزیشن میں دم نہیں ہے، یہ عوام کے ٹھکرائے ہوئے لوگ ہیں: غلام سرور

اس سے قبل مسلم لیگ (ن) پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمی بخاری کا کہنا تھا کہ جلسہ کرنے کا حق آئین دیتا ہے اس کے لیے کسی اجازت کی ضرورت نہیں۔

ہم نیوز کے پروگرام ’’پاکستان ٹونائٹ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے عظمی بخاری کا کہنا تھا تحریک انصاف کی حکومت منافقت کر رہی ہیں۔ وزیر اعظم کہتے ہیں جلسہ کی اجازت ہے لیکن گوجرانوالہ میں 8 کارکنان کو گرفتار کر لیا گیا۔


متعلقہ خبریں