وزیر اعلیٰ پنجاب کا پولیس ٹیم کیلئے 50 لاکھ روپے انعام کا اعلان


لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے موٹروے زیادتی کیس کے مرکزی ملزم عابد ملہی کو گرفتار کرنے والی پولیس ٹیم کے لیے 50 لاکھ روپے انعام کا اعلان کر دیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ موٹروے زیادتی کیس کا مرکزی ملزم گرفتار ہو چکا ہے اور ملزمان کی گرفتاری پر آئی جی پنجاب کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

دوسری جانب آئی جی پنجاب انعام غنی نے عابد ملہی کی گرفتاری سے متعلق تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ موٹروے زیادتی کیس کے مرکزی ملزم عابد ملہی کی گرفتاری کے لیے 9 ٹیمیں تشکیل دی گئیں تھیں۔

انہوں نے کہا کہ عابد ملہی گرفتاری سے بچنے کے لیے مقامات بدلتا رہا۔ وہ فورٹ عباس، چنیوٹ، مانگا منڈی سمیت مختلف اضلاع میں گیا اس دوران عابد ملہی کے ساتھی بالا مستری نے اس کو اطلاع کر دی تھی کہ تصویر ٹی وی پر چل رہی ہے جس کی وجہ سے ملزم کی گرفتاری میں تاخیر ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: موٹر وے زیادتی کیس: ملزم عابد ملہی کا14روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

آئی جی پنجاب نے بتایا کہ عابد ملہی کئی روز تک چنیوٹ میں ایک زمیندار کے ڈیرے پر روپوش رہا تاہم عابد ملہی کو اس کے سالے کے موبائل نمبر کی مدد سے ٹریس کیا گیا۔

انہوں ںے کہا کہ عابد ملہی نے اپنے سالے کا موبائل استعمال کر کے پھینک دیا تھا۔


متعلقہ خبریں