مہنگائی سے متعلق صورتحال خود مانیٹر کر رہا ہوں، وزیراعظم عمران خان


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مہنگائی سے متعلق صورتحال خود مانیٹر کر رہا ہوں۔

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں ملک کی موجودہ سیاسی، سیکیورٹی صورتحال اور مہنگائی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

کابینہ اجلاس میں بجلی گیس وادویات کی بڑھتی قیمتوں پر بحث ہوئی اور متعدد وزرا نے مہنگائی پر اظہار تشویش کرتے ہوئے ہنگامی اقدامات لینے کا مطالبہ کیا۔

ذرائع کے مطابق وزیرمواصلات مراد سعید، وزیر ریلوے شیخ رشید اور فیصل واوڈا سمیت دیگر نے اجلاس کے دوران مہنگائی کا معاملہ اٹھایا۔

کابینہ ارکان کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومتوں و ضلعی انتظامیہ کو اشیا کی دستیابی یقینی بنانا ہو گی۔

مہنگائی سے عوام پریشان ہیں، اسد قیصر کا اعتراف

اس موقع ہر وزیراعظم نے مہنگائی میں کمی کیلئے ہنگامی اقدامات کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ حکومت جلد ایکشن پلان پرعملدرآمد شروع کرے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ عام آدمی کو ریلیف دینے کے لیے سرکاری مشینری متحرک کریں گے۔  ہماری پوری توجہ مہنگائی کنٹرول کرنے پر ہو گی، ساری صورتحال مانیٹر کر رہا ہوں۔

ذرائع کے مطابق کابینہ اجلاس کے دوران فیصل واوڈا نے سابق حکومتی شخصیات سے مراعات واپس لینے کا مطالبہ کیا۔

انہوں نے کہا ہ سابق صدور،گورنر،وزرائےاعلیٰ کودی گئی مراعات واپس لی جائیں یہ غیرضروری مراعات کی مستحق نہیں۔


متعلقہ خبریں