مولانا عادل کے قتل کا واقعہ: 4 رکنی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل

مولانا عادل خان اور ان کے ڈرائیور کے قتل کا مقدمہ درج

کراچی : معروف عالم دین مولانا ڈاکٹر عادل خان کے قتل کے واقعے کی تحقیقات کے لیے کراچی پولیس چیف کی سربراہی میں 4 رکنی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق آئی جی سندھ کی ہدایت پر قائم کی گئی کمیٹی میں ڈی آئی جی سی ٹی ڈی، ڈی آئی جی ایسٹ اور ایس ایس پی کورنگی شامل ہیں۔ تحقیقاتی کمیٹی کےاختیارات میں تمام یونٹس سےمدد لینا شامل ہے۔

ذرائع کا مطابق کمیٹی روزانہ کی بنیاد پر آئی جی سندھ کو پیش رفت سے آگاہ کرے گی۔

مولانا عادل خان اور ان کے ڈرائیور کے قتل کا مقدمہ درج

یاد رہے کہ ڈاکٹر مولانا عادل خان کو 4 روز قبل کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی میں نامعلوم موٹر سواروں کی جانب سے نشانہ بنایا گیا تھا جس میں جامعہ فاروقیہ کے مہتمم مولانا عادل خان اور ان کے ڈرائیور شہید ہو گئے تھے۔

واقعے کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق گاڑی میں موجود مولانا عادل کے ایک ساتھی کچھ خریدنے کے لیے گاڑی سے اترے تھے، اسی دوران موٹر سائیکل سوار ملزمان نے پانچ گولیاں چلائیں جس میں مولانا عادل ڈرائیور سمیت جاں بحق ہو گئے تھے۔


متعلقہ خبریں