نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ: سب سے زیادہ رنز اور وکٹیں لینے والے کھلاڑی کون؟


راولپنڈی: نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ 2020 میں کھیلے جانے والے اب تک کے میچز میں بلوچستان کے کھلاڑی امام الحق سب سے زیادہ رنز اسکور کرنے والے جب کہ کے پی کے گیند باز شاہین شاہ سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔

امام الحق نے 7 میچوں میں 58 کی اوسط اور 145 کے اسٹرائیک ریٹ سے 292 رنز بنا رکھے ہیں جب کہ ان کا بہترین اسکور 94 رنز ہے۔

سینٹرل پنجاب کے کھلاڑی عبداللہ شفیق 8 میچوں میں 47 کی اوسط اور 133 کی اسٹرائیک سے 282 رنز بنا چکے ہیں۔

ان کے علاوہ سندھ کے بلے باز 272 رنز کے ساتھ تیسرے جب کہ کے پی کے بلے باز فخر زمان 271 رنز بنا کر پانچویں نمبر پر براجمان ہیں۔

نسیم شاہ نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ سے انجری کے باعث دستبردار

ٹورنامنٹ میں اب تک محض تین میچز کھیلنے والے بابر اعظم 236 کی اوسط اور 162 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ  236 رنز بنا کر پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔

گیند بازوں کی فہرست میں شاہین شاہ آفریدی 7 میچز کھیل کر 12  کی اوسط سے 16 وکٹیں لے چکے ہیں۔

ان کے علاوہ نادرن کے گیند باز حارث رؤف 6 میچوں میں 14 وکٹیں لینے میں کامیاب ہوئے ہیں ان کی اوسط 11.42 ہے۔

سندھ کے سہیل خان 13، سینٹرل پنجاب کے  احسان عادل 11 جب کہ نادرن کے کپتان شاداب خان 11 وکٹیں لے کر بالترتیب تیسرے، چوتھے اور پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔


متعلقہ خبریں