فہد مصطفی کے نئے فلمی کردار کی جھلک سوشل میڈیا پر وائرل


کراچی: معروف اداکار و ٹی وی ہوسٹ فہد مصطفی نے فلم ’ قائد اعظم زندہ باد‘ میں اپنے نئے کردار کی پہلی جھلک دکھا دی جو سوشل میڈیا پر بہت پسند کی جا رہی ہے۔

فوٹو شیئرنگ کی ایپلیکیشن انسٹاگرام پر جاری تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ فہد مصطفی پولیس یونیفارم میں ملبوس کالا چشمہ لگائے کھڑے ہیں اور ان کے اردگرد لوگوں کا مجمع بھی اکٹھا ہے۔

فہد مصطفی نے فوٹو کیپشن میں بتایا ہے کہ یہ فلم قائد اعظم زندہ باد میں میری پہلی جھلک ہے‘۔ انہوں نے لکھا کہ فلم کا ٹیزر جلد ریلیز کیا جائے گا۔

 

یہ مراسلہ Instagram پر دیکھیں

 

First look of My character in “QuaideAzam Zindabad” ? Official teaser of the film is coming out soon ✌️ #QuaideAzamZindabad #QAZ #FahadMustafa @nabqur @fizza_meerza @mahirahkhan

‏‎‏‎ Fahad Mustafa‎‏ (@‏‎mustafafahad26‎‏) کے ذریعے اشتراک کردہ مراسلہ‎‏ پر ‏‎‎‏


دوسری جانب معروف اداکارہ ماہرہ خان نے فہد مصطفی کے نئے انداز کو بہت پسند کیا اور بے ساختہ کہا ’ تالیاں ، سیٹیاں‘۔

فلم قائداعظم زندہ باد میں مرکزی کردار فہد مصطفی اور ماہرہ خان نبھا رہے جب کہ اسے دسمبر میں ریلیز کیا جائے گا۔

ماہرہ خان اور فہد مصطفی کی فلم قائد اعظم زندہ باد کی پہلی جھلک جاری

یاد رہے کہ جون میں فلم والا پروڈکشنز کے بینر تلے بننے والی اس فلم کا پوسٹر ہدایتکار نبیل قریشی نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹاگرام پر شیئر کیا تھا۔

فلم ‘قائداعظم زندہ باد’ کی کہانی ایکشن اور کامیڈی پر مبنی ہے، جو ایک پولیس اہلکار کے کردار کے گرد گھومتی ہے۔


متعلقہ خبریں