گوجرانوالہ جلسہ: بلاول بھٹو کا شیڈول ترتیب دے دیا گیا

بلاول بھٹو زرداری نے قرنطینہ کر لیا

کراچی: چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کے گوجرانوالہ جلسے کا شیڈول ترتیب دے لیا گیا ہے۔

نا اہل سلیکٹڈ حکومت ملک و عوام پر بوجھ بن چکی ہے، بلاول بھٹو

ہم نیوز نے اس ضمن میں ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ چیئرمین پی پی کے شیڈول کو پارٹی کی سینئر قیادت کی مشاورت سے ترتیب دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق شیڈول ترتیب دینے کے لیے منعقدہ اجلاس میں اسلام آباد، لاہور اور سیالکوٹ کے دوروں پر بھی غور و خوص کیا گیا۔

ہم نیوز کو ذرائع نے بتایا ہے کہ چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری کراچی سے براہ راست سیالکوٹ پہنچیں گے جہاں قمر الزماں کائرہ سمیت پارٹی کی سینئر قیادت ان کا استقبال کرے گی۔

رانا ثنا اللہ کی گوجرانوالہ انتظامیہ کو جلسہ کی اجازت کیلئے کل تک کی ڈیڈ لائن

ذرائع کے مطابق ترتیب دیے گئے شیڈول کے تحت سیالکوٹ سے چیئرمین پی پی لالہ موسیٰ جائیں گے جہاں وہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے۔

ہم نیوز کو ذرائع نے بتایا ہے کہ بلاول بھٹو اور قمر الزماں کائرہ ایک بڑی ریلی کی شکل میں لالہ موسیٰ سے روانہ ہوں گے اور گوجرانوالہ پہنچیں گے۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد، گوجر خان، دینہ اور سوہاوہ سے نکلنے والی پی پی کی ریلیاں بھی اپنی مقامی قیادتوں کے ہمراہ لالہ موسیٰ پہنچیں گی اور مرکزی ریلی میں شامل ہو جائیں گی۔

گوجرانوالہ: پی ڈی ایم کو جلسے کی اجازت نہیں ملی، مذاکرات ناکام

ذرائع کے مطابق اس ضمن میں پارٹی کے مقامی رہنماؤں اور کارکنان کو باضابطہ طور پر ہدایات بھی جاری کردی گئی ہیں۔


متعلقہ خبریں