کراچی: کورونا، ضلع وسطی میں لگنے والے تمام ہفتہ وار بازار بند

کراچی: ایس او پیز کی خلاف ورزیاں،ضلعی انتظامیہ کی کارروائیاں

کراچی: شہر قائد کے ضلع وسطی میں عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کی وجہ سے لگنے والے تمام ہفتہ وار بازاروں کو بند کرنے کا حکم جاری کردیا گیا ہے۔

کورونا کی ممکنہ دوسری لہر سے نمٹنے کیلئے احتیاطی اقدامات ضروری ہیں، اسد عمر

ہم نیوز کے مطابق ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی محمد بخش دھاریجو نے اس ضمن میں باقاعدہ نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔

ضلع وسطی کی انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق بدھ، ہفتہ اور اتوار کو لگائے جانے والے تمام بازاروں کو بند کردیا گیا ہے۔

سندھ میں کورونا سے مزید 6 افراد جاں بحق، 222 متاثر

ہم نیوز کے مطابق جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق پرانے سامان کے بازار بھی نہیں لگائے جائیں گے۔

ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن میں ضلعی پولیس کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ جاری کردہ حکنامے پر عمل درآمد کو یقینی بنائے۔

قومی رابطہ کمیٹی اجلاس: کورونا کیسز میں اضافہ، عوامی اجتماعات پر پابندی کی تجویز

ہم نیوز کے مطابق کراچی کے ضلع وسطی میں مجموعی طور پر 22 چھوٹے بڑے بازار لگائے جاتے ہیں۔


متعلقہ خبریں