لاہور میں طویل وقفے کے بعد پولو کی رونقیں بحال ہو گئیں

لاہور میں طویل وقفے کے بعد پولو کی رونقیں بحال ہو گئیں

لاہور: لاہور میں طویل وقفے کے بعد پولو کی رونقیں بحال ہو گئیں، کورونا ایس او پیز کے تحت پولو ٹورنامنٹ کا آغاز ہوگیا، کھلاڑیوں نے کھیلوں کی سرگرمیوں کی بحالی کو خوش آئند قرار دیا ہے۔

بادشاہوں کے کھیل پولو کا آغاز جناح پولو اینڈ کنٹری کلب کے تین سو یارڈ لمبے سبزہ زار میں ہوا، جہاں تیز دوڑتے گھوڑوں اور ان پر بیٹھے شہ سواروں نے بہترین کھیل پیش کر کے میلہ لوٹ لیا۔

افتتاحی روز میچ میں ڈائمنڈ پینٹس نے نیوایج کیبلز کی ٹیم کو چھ کے مقابلے میں آٹھ گول سے شکست دی۔

تھورو بریڈ کے حامل پونیز کو رائیڈرز نے کمال مہارت سے کنٹرول کیا اور مالٹ کی مدد سے گول پر گول داغتے رہے۔

مزید پڑھیں: قومی کھیل ہاکی کو ختم کرنے کی تجویز

پولو کے کھلاڑی میر حوزیفہ احمد اور جلال ارسلان کا کہنا ہے کہ کوویڈ-19 کے بعد گیم شروع ہوئی ہے، گراونڈ بہت اچھا ہے، ہارسز فرش ہیں، ہماری ہاتھ میں اسکی رائنز ہوتی ہے اس سے ہم اسے کنٹرول کرتے ہیں۔

منتظم اور کھلاڑی فیصل شہزاد کے مطابق کھیل کے دوران کورونا سے بچاو کیلئے احتیاطی تدابیر کو یقینی بنایا جا رہا ہے، ملک بھر میں پولو مقبول ہو رہی ہے۔

منتظم اور پلئیر فیصل شہزاد کا کہنا ہے کہ پہلے ہمارے پاس لاہور میں صرف ایک کلب تھا اب تین بن گئے ہیں جوں جوں ٹورنامنٹ ہونگے کھیل کو فروغ ملے گا۔

کورونا کیسز میں کمی کے بعد کھیلوں کے میدان آباد ہونا خوش آئند ہے، پولو کھلاڑی پرعزم ہیں کہ وہ رواں سیزن میں بہترین کارکردگی دکھائیں گے۔


متعلقہ خبریں