گیس و بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا ذمہ دار کون؟ مراد سعید نے بتادیا

گیس و بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا ذمہ دار کون؟ مراد سعید نے بتادیا

فائل فوٹو


اسلام آباد: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے اس بات کا خدشہ ظاہر کیا ہے کہ نومبر اور دسمبرمیں آٹا مزید مہنگا ہو سکتا ہے جب کہ وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافے کا ذمہ دار عمر ایوب اور ندیم بابر کو قرار دے دیا۔

 آنے والے دنوں میں مہنگائی کا مسئلہ حل ہوجائے گا، شبلی فراز

ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اپنی زیر صدارت منعقدہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اس عزم کا اعادہ کیا کہ مہنگائی سب سے بڑا مسئلہ ہے لیکن اس کو حل کر کے دم لیں گے۔

اجلاس کی اندرونی کہانی بتاتے ہوئے ذمہ دار ذرائع نے کہا کہ وزیراعظم نے وفاقی وزرا میں سے سب سے بہتر کارکردگی کا حامل وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کو قرار دیا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے مہنگائی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ادویات مہنگی ہونے کی وجہ سے لوگوں کی باتیں سننا پڑتی ہیں۔

مہنگائی سے متعلق صورتحال خود مانیٹر کر رہا ہوں، وزیراعظم عمران خان

ہم نیوز کو ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں شیخ رشید نے استفسار کیا کہ بتایا جائے کہ ادویات کیوں مہنگی ہوئی ہیں؟ ذرائع کے مطابق اس پر وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے باقاعدہ بریفنگ دی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان نے اس موقع پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی سے معاملات بہتر کرنے کا بھی کہہ دیا ہے۔

ہم نیوز کو ذرائع نے بتایا کہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز پر پہلے تنقید کی اور پھر مشورہ دے دیا۔

جلسوں سے ملک میں دہشتگردی اور کورونا پھیلنے کا خدشہ ہے، شیخ رشید

ذرائع کے مطابق فیصل واوڈا نے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات کو مشورہ دیا کہ وہ میڈیا کے لیے مضبوط ٹیم بنائیں۔

ہم نیوز کو وفاقی کابینہ کے اجلاس کی اندرونی کہانی بتاتے ہوئے ذرائع نے کہا کہ وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے وفاقی وزیر عمر ایوب اور ندیم بابر پر کھل کر تنقید کی اور کہا کہ بجلی و گیس کی قیمتوں میں اضافے کے ذمہ دار آپ لوگ ہیں۔

نواز شریف ذہنی توازن کھو چکے ہیں، مراد سعید

ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر مراد سعید نے واضح طور پر کابینہ اجلاس میں کہا کہ یہاں فیصلے کچھ ہوتے ہیں لیکن بجلی و گیس میں ریلیف نہیں ملتا ہے۔


متعلقہ خبریں