عروسی جوڑے میں سجی مایا علی کی دلکش تصاویر کی دھوم


اسلام آباد: پاکستان کی معروف اداکارہ مایا علی کی عروسی جوڑا پہنے دلکش تصاویر کی سوشل میڈیا پر دھوم مچ گئی۔

فوٹو شیئرنگ کی مقوبل ایپ انسٹاگرام پر جاری تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مایا علی نے سرخ رنگ کا جوڑا زیب تن کیا ہوا ہے جسے ان کے مداحوں نے خوب پسند کیا ہے۔

 

یہ مراسلہ Instagram پر دیکھیں

 

✨✨ @alixeeshantheaterstudio @theshoaibkhan.official @neemarjewels @ashnakhanofficial

‏‎‏‎ Maya Ali‎‏ (@‏‎official_mayaali‎‏) کے ذریعے اشتراک کردہ مراسلہ‎‏ پر ‏‎‎‏

یاد رہے کہ چند روز قبل بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کی لال اور سفید جوڑے میں دلہن بنی ماہرہ کے نئے فوٹو شوٹ نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی تھی۔

دلکش جیولری اور برائیڈل لباس میں ماہرہ خان ایک دفعہ پھر سوشل میڈیا پر چھا گئیں۔

 

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوٗئٹر پر ماہرہ خان کے ایک مداح نے لکھا کہ حالیہ فوٹو شوٹ میں وہ شاندار نظر آرہی ہیں۔

یاد رہے کہ معروف فیشن ڈیزائنر حسن شہریار یاسین (ایچ ایس وائے ) کو انسٹاگرام پر انٹرویو دیتے ہوئے مائرہ خان نے اعتراف کیا کہ انہیں جس شخص سے محبت ہوئی ہے ان کا نام سلیم ہے۔

مزید پڑھیں: ہاں! مجھے پیار ہوگیا ہے، اداکارہ ماہرہ خان کا اعتراف

خیال رہے کہ ماہرہ خان نے دوہ ماہ قبل اپریل میں ثمینہ پیرزادہ کے شو میں کہا تھا کہ  ’ہاں! میرا خیال ہے کہ مجھے پیار ہوگیا ہے۔ اس کا تعلق شوبز انڈسٹری سے نہیں ہے لیکن نام نہیں بتاؤں گی۔


متعلقہ خبریں