پاکستان میں تمام اقلیتوں کو تحفظ فراہم کیا گیا ہے، شاہ محمود قریشی

جہانگیر ترین مجھ سے زیادہ عمران خان کے مزاج کو سمجھتے ہیں، شاہ محمود

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان میں تمام اقلیتوں کو تحفظ فراہم کیا گیا ہے۔

افغان امن عمل سمیت خطے میں استحکام کیلئے کردار ادا کرتے رہیں گے، وزیر خارجہ

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے یہ بات چیئرمین قومی اقلیتی کمیشن چیلا رام کی قیادت میں ملاقات کرنے والے اراکین کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے اقلیتی کمیشن کے اراکین کو وزارت خارجہ آمد پرخوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ بھارت نے اقلیتوں کے خلاف جو رویہ اختیارکررکھا ہے دنیا اس پرسراپا احتجاج ہے۔

افغانستان میں امن واستحکام سے خطےمیں امن ہوگا، شاہ محمود قریشی 

انہوں نے کہا کہ ایسی صورتحال میں اقتلیتی کمیشن کا کردار مزید اہم ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے کرتار پور راہداری کھول کر اس کی عملی مثال دنیا کو دی ہے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان میں تمام اقلیتوں کوتحفظ فراہم کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اقلیتیں پاکستان کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردارادا کرتی رہی ہیں اورکررہی ہیں۔

اپوزیشن سے ملکی ترقی ہضم نہیں ہو رہی، شاہ محمود قریشی

ہم نیوز کے مطابق چیئرمین اقلیتی کمیشن چیلا رام نے اقلیتوں کے حقوق کی پاسداری کے لیے وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا شکریہ ادا کیا۔


متعلقہ خبریں