جتنی کرپشن آج ہے اتنی پہلے کبھی نہیں تھی، ایم این اے طاہر صادق

جتنی کرپشن آج ہے اتنی پہلے کبھی نہیں تھی، ایم این اے طاہر صادق

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی میجر (ر) طاہر صادق نے اپنی ہی حکومت پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا ہے کہ نچلی سطح پر آج جتنی کرپشن ہے اتنی پہلے کبھی بھی نہیں تھی۔ انہوں نے وزیراعظم اور پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کو مشورہ دیا کہ وہ اپنی ٹیم تبدیل کریں۔

وزیراعظم کی ٹیم نااہل لوگوں پر مشتمل ہے، پی ٹی آئی ایم این اے

ہم نیوز کے پروگرام ’پاکستان ٹونائٹ‘ میں میزبان سید ثمر عباس کی جانب سے پوچھے جانے والے سوالات کے جوابات میں انہوں نے کہا کہ بیورو کریسی مادر پدر آزاد ہے کیونکہ کوئی پوچھنے والا نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت میں بہت کرپشن ہو رہی ہے۔

پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی میجر (ر) طاہر صادق نے کہا کہ لوگ مہنگائی سے بہت تنگ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم تبدیلی کے لیے پی ٹی آئی میں آئے تھے۔

کراچی: پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی نجیب ہارون مستعفی

پروگرام پاکستان ٹونائٹ میں شریک مہمان اور پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والی وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے اس موقع پر کہا کہ کئی سالوں کا مسئلہ ایک دم حل نہیں ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن روکنے کے لیے اقدامات کررہے ہیں۔ انہوں ںے کہا کہ وقت بتا دے گا کہ کتنے لوگ اپوزیشن کے احتجاج میں باہر نکلتے ہیں۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے ملک احمد خان نے میزبان سید ثمر عباس کے استفسار پر کہا کہ میاں شہبازشریف زیادہ ترمفاہمت کی بات کرتے تھے۔ انہوں نے کہا ک نواز شریف ہمارے قائد ہیں اور ان کی رہنمائی میں کام کررہے ہیں۔

مریم نواز نے پہلے بھی جیل کاٹی ہے، اب بھی کاٹ لیں گی: شاہد خاقان

ملک احمد خان نے کہا کہ آج ہر آدمی مہنگائی سے تنگ ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی غلط معاشی پالیسیوں کے خلاف آواز اٹھا رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ دیگر ممالک کے مقابلے میں کورونا سے پاکستان زیادہ متاثر نہیں ہوا ہے۔


متعلقہ خبریں