کورونا ویکسین کے باعث رضا کار عجیب و غریب بیماری میں مبتلا


معروف عالمی دوا ساز کمپنی جانسن اینڈ جانسن نے کورونا ویکسین کے باعث رضا کار میں عجیب و غریب بیماری سامنے آنے پر ویکسین کا کلینیکل ٹرائل روک دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کمپنی کا کہنا ہے کہ جن رضاکاروں کو یہ ویکسین دی جا رہی تھی ان میں سے ایک رضاکار پراسرار بیماری میں مبتلا پایا گیا ہے۔ مرض کا تجزیہ کیا جا رہا ہے اور کچھ وقت کے لیے ویکسین کے کلینکل ٹرائل کو روک دیا گیا ہے۔

کمپنی نے کہا ہے کہ  اس نئی اور مبہم مرض کا تجزیہ ایک آزاد ڈیٹا اور سیفٹی مانیٹرنگ بورڈ اور اس کے کلینیکل ایکسپرٹ کر رہے ہیں۔

جانسن اینڈ جانسن کا کہنا ہے کہ جس بڑے پیمانے پر ویکسین کا تجربہ کیا جا رہا تھا اس میں ہزاروں افراد شامل ہیں اور اس سطح پر عارضی طور پر تجرباتی عمل کو روکنا کوئی غیر معمولی بات نہیں ہے۔

کورونا وائرس، دنیا میں اموات کی تعداد 10 لاکھ 86 ہزار سے بڑھ گئیں

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ اوکسفرڈ یونیورسٹی نے میں بھی جانسن اینڈ جانسن کے ہی طرز پر کووڈ 19 کے ویکسین میں شامل ہونے والے ایک رضا کار میں نامعلوم بیماری کا پتہ چلنے کے بعد تیسرے مرحلے کا اپنا تجرباتی عمل معطل کر دیا تھا۔

اوکسفرڈ یونیورسٹی اور دوا ساز کمپنی آسٹرا زینکا مشترکہ طور پر کووڈ 19 کے لیے یہ ویکسین تیار کر رہے تھے جو کلینکل تجربے کے تیسرے مرحلے میں تھا اور جس کے جلد ہی بازار میں آنے کی باتیں بھی کی جا رہی تھیں۔


متعلقہ خبریں