مریم نواز نے پہلے بھی جیل کاٹی ہے، اب بھی کاٹ لیں گی: شاہد خاقان


اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ مریم نواز نے پہلے بھی جیل کاٹی ہے، اب بھی کاٹ لیں گی۔

دسمبر تک ہم اپنا کام دکھا دیں گے، شاہد خاقان

ہم نیوز کے پروگرام ’بڑی بات‘ میں میزبان عادل شاہ زیب کی جانب سے پوچھے جانے والے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ لوگ مہنگائی اور بے روزگاری سے تنگ آچکے ہیں۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ مہنگائی سمیت دیگر مسائل کا حل ڈھونڈنا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ تمام مسائل کا حل انتخابات میں پوشیدہ ہے اور یہی درمیانی راستہ ہے۔

ن لیگ کے مرکزی رہنما نے کہا کہ ملک میں کہیں بھی ترقی نظر نہیں آرہی ہے۔ انہوں نے استفسار کیا کہ ٹائیگر فورس کہاں ہے؟ ابھی تک تو دکھائی نہیں دے رہی ہے۔

جنوری تک حکومت نہیں جائیگی، نواز شریف جیل چلے جائیں گے: فواد چودھری

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ اپوزیشن کی خصوصی کمیٹی فیصلہ کرے گی کہ کب استعفےدیئےجائیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری تحریک حصول اقتدارکے لیے نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم عوامی مسائل کا حل چاہتے ہیں۔

ن لیگ کے مرکزی رہنما شاہد خاقان عباسی نے واضح طور پر کہا کہ اصولی طور پرساری جماعتیں استعفیٰ دینے کے آپشن پرمتفق ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج سرکاری ملازمین بھی سراپا احتجاج ہیں۔

پروگرام بڑی بات کے میزبان عادل شاہ زیب کی جانب سے پوچھے جانے والے سوال کے جواب انہوں نے دعویٰ کیا کہ بطور سابق وزیراعظم میں کوئی مراعات نہیں لے رہا ہوں۔

پاکستان کی ہر بیماری کا علاج ووٹ کو عزت دو کے نعرے میں چھپا ہے، مریم نواز

ن لیگ کے مرکزی رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ حکومت نے تو پورا ملک بٹھا دیا ہے تو ایسے میں روز ویلٹ ہوٹل اور پی آئی اے کی کیاحیثیت ہے؟


متعلقہ خبریں