وزیراعلی بلوچستان جام کمال میں کورونا کی تشخیص


کوئٹہ: وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان عالمی وبا کورونا وائرس میں مبتلا ہو گئے ہیں۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری اپنے پیغام میں انہوں نے بتایا ہے کہ میرا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس کی دوسری لہر آنے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔

چند روز قبل وزیراعظم عمران خان  نے اپنی ٹوئٹ میں پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر پھیلنے کا خدشہ ظاہر کیا تھا۔

وزیراعظم نے اپنے پیغام میں کہا کہ دوسرے ممالک کی نسبت اللہ کے کرم سے پاکستان میں کورونا کم پھیلا لیکن سردیوں میں کورونا کی دوسری لہر آسکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوامی مقامات پر ہرکوئی ماسک پہنے ۔ تمام دفاتر اور تعلیمی اداروں میں ماسک کا استعمال یقینی بنایا جائے۔


متعلقہ خبریں