پاکستان کی ریکارڈ ساز کامیابی: انسانی حقوق کونسل کا رکن منتخب


اسلام آباد: پاکستان بھاری اکثریت سے آئندہ تین سال کے لیے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کا رکن منتخب ہو گیا ہے۔

اقوام متحدہ: پاکستان، اقتصادی اور سماجی کونسل کا متفقہ صدر منتخب

ہم نیوز کے مطابق پاکستان نے 191 میں سے  169 ووٹ حاصل کیے ہیں۔ ذمہ دار ذرائع کے مطابق پاکستان نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے انتخابات میں ریکارڈ ووٹ حاصل کیے ہیں۔

اقوام متحدہ کے اعداد و شمار کے مطابق  پاکستان نے ایشیا پیسفک ریجن میں  سب سے زیادہ ووٹ حاصل کیے ہیں۔

اقوام متحدہ کشمیر میں مذہبی آزادی نہ ہونے کا نوٹس لے، پاکستان

ہم نیوز کے مطابق وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے اس ریکارڈ ساز کامیابی پر کہا ہے کہ پاکستان کو اتنی کثیرتعداد میں ووٹوں کا ملنا پاکستان کی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار ہے۔

وزیر خارجہ مخدوم شاہ قریشی کے مطابق پاکستان نے ہمیشہ عالمی فورمز پرانسانی حقوق کی پاسداری کے لیےآواز بلند کی ہے۔

اقوام متحدہ:پاکستان کی جانب سے پیش کردہ قرار داد اتفاق رائے سے منظور

ہم نیوز کے مطابق وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ  انسانی حقوق کونسل اقوام متحدہ  کا ایک انتہائی اہم فورم ہے۔


متعلقہ خبریں