حکومت کیلیے مہنگائی اور اپوزیشن میں سے کوئی بھی خطرہ نہیں، علی محمد خان


اسلام آباد:  وفاقی وزیر مملکت علی محمد خان نے کہا ہے کہ مہنگائی کے مسئلے سے کوئی انکار نہیں کرسکتا ہے تاہم انہوں نے واضح طور پرکہا کہ حکومت کے لیے مہنگائی اور اپوزیشن میں سے کوئی بھی خطرہ نہیں ہے۔

مریم نواز نے پہلے بھی جیل کاٹی ہے، اب بھی کاٹ لیں گی: شاہد خاقان

ہم نیوز کے پروگرام ’بڑی بات‘ میں میزبان عادل شاہ زیب کی جانب سے پوچھے جانے والے سوالات کے جوابات میں پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر مملکت علی محمد خان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے لیے اہم اقدامات اٹھا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ 35 سالوں میں اداروں کو تباہ کیا گیا ہے تو ان کی بحالی میں وقت لگے گا۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزیراعظم عمران خان سب کی رائے لیتے ہیں۔

اپوزیشن میں دم نہیں ہے، یہ عوام کے ٹھکرائے ہوئے لوگ ہیں: غلام سرور

پروگرام کے میزبان عادل شاہ زیب کے استفسار پر وفاقی وزیر مملکت علی محمد خان نے کہا کہ دو سال میں کوئی بھی ملک ٹھیک نہیں ہوتا ہے۔

پروگرام بڑی بات میں پوچھے جانے والے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ عوام اگر چاہتی ہے کہ پاکستان ٹھیک ہو تو آخری آپشن عمران خان ہیں۔

گیس و بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا ذمہ دار کون؟ مراد سعید نے بتادیا

پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر مملکت علی محمد خان نے کہا کہ جنہوں نے ملک کو لوٹا ہے انہیں کوئی حق نہیں ہے کہ ہم سے سوال کریں۔


متعلقہ خبریں