سدرن پنجاب نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد سنٹرل پنجاب کو 3 رنز سے ہرا دیا

سدرن پنجاب نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد سنٹرل پنجاب کو 3 رنز سے ہرا دیا

راولپنڈی: سدرن پنجاب نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد سنٹرل پنجاب کو تین رنز سے ہرا دیا ہے۔ محمد عباس کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

شعیب ملک ٹی ٹوئنٹی میں 10 ہزار رنز بنانے والے پہلے پاکستانی کرکٹر بن گئے

ہم نیوز کے مطابق نیشنل ٹی ٹونٹی کپ کے 24 ویں لیگ میچ میں سدرن پنجاب نے سنٹرل پنجاب کو تین رنز سے ہرا دیا۔ 206 رنز کے تعاقب میں سنثرل پنجاب کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 202 رنز ہی بنا سکی۔

سنٹرل پنجاب نے مطلوبہ ہدف کا تعاقب شروع کیا تو آغاز اچھا نہ تھا۔ کپتان بابر اعظم اپنے رنز کا کھاتہ کھولے بغیر پویلین لوٹ گئے۔ اس نقصان پر سنٹرل پنجاب کی ٹیم دباؤ کا شکار ہو گئی۔

ایسے مشکل وقت میں وکٹ کیپر بیٹسمین کامران اکمل نے عبداللہ شفیق کے ہمراہ 43 رنز کی شراکت قائم کرکے ٹیم کو سنبھالا دینے کی کوشش کی لیکن وہ بھی 32 کے انفرادی اسکور پر ہمت ہار گئے۔

خیبر پختونخوا کرکٹ ٹیم کے کوچ عبدالرزاق نے کوچنگ کو نیا تجربہ قرار دیا

سنٹرل پنجاب کی اگلی 5 وکٹیں اسکور بورڈ پر 112 رنز کا ہی اضافہ کرسکیں جس کے بعد آلراؤنڈر فہیم اشرف کی 19 گیندوں پر پانچ چھکوں کی مدد سے بنائی گئی برق رفتار نصف سنچری نے میچ کو دلچسپ بنادیا تاہم وہ بھی 54 رنز بنا کر ہمت ہار گئے۔

ان کی اننگز میں 5 چھکے اور 4 چوکے شامل تھے۔ سنٹرل پنجاب کو جیت کے لیے میچ کے آخری اوور میں 12 رنز درکار تھے لیکن عثمان قادر اور ظفر گوہر مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہے۔ محمد عباس نے 3 جبکہ عامر یامین اور محمد عمران نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

اس سے قبل سنٹرل پنجاب کے کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تو سدرن پنجاب نے ٹاپ آرڈر بیٹسمین حسین طلعت کی 36 گیندوں پر 59 رنز کی ناقابل شکست اننگز کی بدولت مقررہ بیس اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 205 رنز بنائے۔

انہوں نے کپتان شان مسعود اور مڈل آرڈر بیٹسمین خوشدل شاہ کے ہمراہ بالترتیب 50 اور 68 رنز کی شراکت قائم کی۔

خوشدل شاہ کا پاکستان ڈومیسٹک کرکٹ میں تیز ترین ٹی 20 سنچری کا ریکارڈ

شان مسعود نے 38 گیندوں پر 7 چوکوں کی مدد سے 50 رنز بنائے۔ اننگز کے اختتامی اوورز میں خوشدل شاہ کی 23 گیندوں پر 3 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے ناٹ آؤٹ 47 رنز کی اننگز نے ٹیم کا مجموعہ اسکور200 کے پار لگانے میں مدد کی۔ ظفر گوہر نے 2 اور احمد بشیر نے ایک وکٹ حاصل کی۔

ہم نیوز کے مطابق محمد عباس کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔


متعلقہ خبریں