وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کی طبیعت بہتر ہے، ترجمان

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کی طبیعت بہتر ہے، ترجمان

فائل فوٹو


کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کی طبیعت بہتر ہے۔ یہ بات بلوچستان حکومت کے ترجمان لیاقت شاہوانی نے بتائی ہے۔

وزیراعلی بلوچستان جام کمال میں کورونا کی تشخیص

ہم نیوز کے مطابق لیاقت شاہوانی کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے ہمیشہ ایس او پیز کا خیال رکھا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کے خلاف وزیراعلیٰ بلوچستان نے اہم جنگ لڑی ہے۔

ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی نے کہا ہے کہ بلوچستان کو کورونا سے بچانے کے لیے وزیراعلیٰ جام کمال نے دن رات محںت بھی کی ہے۔

کورونا ویکسین کے باعث رضا کار عجیب و غریب بیماری میں مبتلا

ہم نیوز کے مطابق لیاقت شاہوانی نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ نے ملاقات کے دوران ہمیشہ سماجی فاصلوں کا خیال رکھا ہے۔

ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں۔

کورونا ویکسین کے باعث رضا کار عجیب و غریب بیماری میں مبتلا

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے گزشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ پیغام میں اس بات کی تصدیق کی تھی کہ ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے جس کے بعد انہوں نے قرنطینہ کرلیا ہے۔


متعلقہ خبریں