ہمارے پاس بھارتی دہشتگردی کے ثبوت ہیں، معید یوسف

مشیر برائے قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف امریکہ کے دورے پر روانہ

فائل فوٹو


اسلام آباد: وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے قومی سلامتی معید یوسف نے کہا ہے کہ ہمارے پاس بھارتی دہشت گردی کے ثبوت موجود ہیں۔

معاون خصوصی معید یوسف نے ہم نیوز کے پروگرام صبح سے آگے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز انٹرویو کا مقصد بھارتی شہریوں کو بھارت کا چہرہ دکھانا تھا اور ہمارے پاس بھارتی دہشت گردی کے ثبوت موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس بھارت کے خلاف ثبوت ہیں تب ہی ہم بات کرتے ہیں اور بھارت کے خلاف جہاں ضرورت ہوئی ہم جائیں گے کیونکہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں میں ملوث ہے۔

معید یوسف نے کہا کہ وزیر اعظم نے مولانا عادل کے قتل سے متعلق بھارت کے ملوث ہونے کی صحیح بات کی ہے اور امریکہ دہشت گردی کے خلاف کردارمیں پاکستان کی تعریف کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کے خلاف غیر ملکی جریدوں میں بھی مضامین لکھے جا رہے ہیں جبکہ وزیر اعظم عمران خان مقبوضہ کشمیر کے سفیرکے طور پر آواز اٹھاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: انتظامی مقاصد کیلئے گلگت بلتستان کو صوبہ بنا سکتے ہیں،معید یوسف

گزشتہ روز بھارتی صحافی کرن تھاپر کو دیئے گئے اپنے انٹرویو میں بھی معید یوسف نے کہا تھا کہ پاکستان کے پاس بھارت کی دہشتگردوں کو مالی امداد کی فراہمی کے ثبوت موجود ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت نے دہشتگردوں کو مالی امداد فراہم کی۔اے پی ایس حملے کا ماسٹر مائنڈ بھی بھارتی ایجنسی را سے رابطے میں تھا اور دہشتگردوں کو بھارت سے فون کالز آئی تھی۔


متعلقہ خبریں