افغانستان میں 2 ہیلی کاپٹر آپس میں ٹکرا کر تباہ، 9 افراد جاں بحق

افغانستان میں 2 ہیلی کاپٹر آپس میں ٹکرا کر تباہ، 9 افراد جاں بحق

کابل: افغانستان کے صوبے ہلمند میں 2 ہیلی کاپٹر آپس میں ٹکرا کر تباہ ہو گئے جس کے نتیجے میں 9 افراد جاں بحق ہوگئے۔

افغان حکام کے مطابق افغان فضائیہ کے 2 ہیلی کاپٹر صوبے ہلمند کے ضلع نوا میں تکنیکی خرابی کی وجہ سے ٹکرا کر تباہ ہوئے۔ ہیلی کاپٹرز زخمیوں کو لینے اور مزید افغان کمانڈوز پہنچانے کی ڈیوٹی انجام دے رہے تھے۔

یاد رہے کہ اِس سے قبل یوکرین میں بھی ایک تربیتی پرواز کے دوران قومی فضائیہ کا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا تھا جس میں 25 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

یوکرینی وزارتِ داخلہ کا گزشتہ ماہ حادثے کے حوالے سے کہنا تھا کہ فضائیہ کا طیارہ کھاریکیو نامی شہر کے قریب گر کر تباہ ہوا۔ کیڈٹس کی جانوں کا ضیاع یوکرین کیلئے عظیم قومی نقصان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: فرانس میں 2 چھوٹے طیاروں میں تصادم، 5 افراد ہلاک

ہلمند حکومت کے ترجمان عمر زواک نے بھی حادثے کی تصدیق کی، واقعے کے بعد ریسکیو عملہ اور دیگر قانونی نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔ حادثے میں جاں بحق ہو ے والے افراد کے بارے میں کوئی تفصیلات جاری نہیں کی گئی ہیں.


متعلقہ خبریں