کوئٹہ میں سمنگلی روڈ پر دھماکہ، 7افراد زخمی



کوئٹہ میں سمنگلی روڈ پر دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں 7 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

دھماکے کی اطلاع ملتے ہیں پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ہے۔ ریسکیو ٹیمیں بھی جائے وقوعہ پر پہنچ چکی ہیں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے زیر تعمیرپل پر کام کرنے والے مزدوروں پر دستی بم پھینکا جس کے نتیجے میں پانچ مزدور اور دو بچے زخمی ہوگئے ہیں۔

قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ علاقے کی ناکہ بندی کر دی گئی ہے۔ تاحال کسی نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔


متعلقہ خبریں