مالی سال 21-2020: پاکستان کی شرح نمو ایک فیصد رہنے کا امکان


عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے کہا ہے کہ کورونا وبا کے دوران پاکستان کی معشیت  بُری طرح متاثر ہوئی ہے، مالی سال 21-2020 میں پاکستان کی معاشی شرح نمو ایک فیصد رہنے امکان ہے۔

آئی ایم ایف نے پاکستان کی شرح نمو کو ایک فیصد کم کردیا ہے جبکہ حکومت کی جانب سے رواں مالی سال جی ڈی پی کی شرح نمو 2.1 فیصد بتائی گئی ہے۔

آئی ایم ایف نے اکنامک آﺅٹ لک رپورٹ میں خبردار کیا ہے کہ کورونا سے دنیا بھر کی معیشتوں کو 28 ہزار ارب ڈالر نقصان ہو گا۔ عالمی معیشت چار اعشاریہ چار  فیصد گر جائے گی  جبکہ بھارت، اٹلی  اور اسپین سب سے زیادہ متاثر ہوں گے۔

آئی ایم ایف نے اکنامک آﺅٹ لک رپورٹ میں  پاکستان میں مالی سال 2021 میں مہنگائی کی شرح 8.8  اور بے روزگاری کی شرح 5.01 فیصد ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ سال 2020 میں معاشی شرح نمو منفی اعشاریہ چار فیصد رہے گی۔

آئی ایم ایف کے مطابق برطانیہ سمیت دیگر عالمی معیشتیں  گراوٹ کا شکار رہیں گی اور ان میں بہتری کے آثار نظر نہیں آ رہے ہیں۔ عالمی معیشت 4.4  فیصد گر جائے گی۔

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے معیشتوں کو سنبھلنے میں طویل عرصہ لگے گا اور صورتحال غیر یقینی رہے گی ۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی زیرصدارت منعقدہ نیشنل پرائس مانیٹرنگ کمیٹی کے اجلاس سے متعلق جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا تھا کورونا وائرس اور حالیہ بارشوں کے باعث پاکستان میں اشیا ٖروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔

مزید پڑھیں: حکومت نے کے الیکٹرک کے صارفین کیلئے بجلی کی قیمت بڑھا دی

سرکاری اعلامیے کے مطابق گزشتہ روز ہونے والے اجلاس میں گندم، چینی، ٹماٹر، پیاز، آلو اور چکن سمیت دیگراشیا ئے ضروریہ کی قیمتوں پر بھی بات چیت کی گئی۔

اسلام آباد: ایک ہفتے کے دوران 24 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ

ہم نیوز کے مطابق اجلاس میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پر کنٹرول اور ان کی دستیابی یقینی بنانے کے لیے مختلف تجاویز پر بھی تبادلہ کیا گیا۔

مشیر برائے خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے ہدایت کی تھی کہ صارفین کو ریلیف پہنچانے  کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھا ئے جائیں۔


متعلقہ خبریں