این اے 120 ضمنی  انتخاب: ن لیگ نے دھاندلی کی، ثبوت نیب کو بجھوا رہے ہیں، شہزاد اکبر


لاہور: مشیر داخلہ شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی نااہلی کے بعد پاکستان مسلم لیگ نواز نے این اے 120 کے ضمنی انتخابات میں دھاندلی کی، جس کے ثبوت موجود ہیں۔ شواہد اینٹی کرپشن سے نیب کو بھجوارہے ہیں۔

لاہور میں وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے شہزاد اکبر نے کہا کہ 28 جولائی 2017 نوازشریف نااہل قرار پائے۔ این اے 120  کا ضمنی  انتخاب  آئین کے مطابق نہیں ہوا۔ یکم اگست 2017 کو انتخابات کے حوالے سے ضابطہ اخلاق  جاری  کیا گیا۔ نواز شریف کو نااہل قرار دینےکے بعد حلقےمیں ضمنی الیکشن کروائے گئے۔

انہوں نے کہا گزشتہ دور حکومت میں این 120 پر ضمنی انتخاب میں اڑھائی ارب روپے خرچ کیے گئے۔ این اے 120 میں ضمنی الیکشن کےدوران ترقیاتی کاموں کیلیے فنڈزکی فراہمی کا رکارڈ موجود ہے۔ اینٹی کرپشن پنجاب نے فرانزک شواہد جمع کرلیے ہیں۔

مزید پڑھیں: این اے120 کے انتخابی نتائج کالعدم قرار دینےکی استدعا

شہزاد اکبر نے کہا کہ کیس کی رقم زیادہ ہونے کی وجہ سے معاملہ اینٹی کرپشن سے نیب کو بھجوا رہے ہیں۔ این اے 120 میں الیکشن کے دوران ترقیاتی کاموں کیلیے فنڈز کی فراہمی کا ریکارڈ موجود ہے۔ الیکشن قوانین کے مطابق انتخابی عمل کے دوران ترقیاتی کاموں پر پابندی ہوتی ہے۔

مشیر داخلہ شہزاد اکبر نے کہا کہ  این اے120 کے ضمنی الیکشن میں دھاندلی کے لیے ٹیپا کا استعمال کیا گیا۔ این اے 120 ضمنی الیکشن میں مریم نواز نے دھاندلی کا منصوبہ بنایا۔ چھانگامانگا کی سیاست کرنیوالوں نے دھاندلی کا منصوبہ بنایا۔  شریف خاندان نے ہمیشہ چھانگامانگا کی سیاست کو فرورغ دیا۔

انہوں نے کہا کہ نیسپاک انجینئرز نے اعتراف کیا کہ ضمنی انتخاب کے دوران حلقے میں کام کیا۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے یاسمین راشد نے کہا کہ میں شور مچاتا رہا کہ الیکشن میں دھاندلی ہوئی، لیکن اُس وقت ہماری نہیں سنی گئی۔


متعلقہ خبریں