سونے کی قیمت میں معمولی کمی

سونے کی فی تولہ قیمت

کراچی: کاروباری ہفتے کے تیسرے روز صرافہ بازار میں سونے کی فی تولہ قیمت میں میں 400 روپے کی کمی ہوئی ہے۔

آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 400 کی کمی ہوئی جس کے بعد اس کی نئی قیمت  ایک لاکھ 16 ہزار100 روپے ہو گئی ہے۔

10 گرام سونے کی قیمت 341 روپے کمی کے بعد 99 ہزار 537 روپے ہو گئی ہے۔

فی تولہ سونے کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

دوسری جانب پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز مثبت رجحان دیکھا گیا۔

بدھ کے روز اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز 40,006.68 پر ہوا اور ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران اس میں تیزی کی دیکھی گئی۔

بعد ازاں کاروبار کے اختتام اسٹاک مارکیٹ 100 انڈیکس 137.61 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 40,144.29 کی سطح پر بند ہوئی ہے۔

اسٹاک مارکیٹ میں 156,592,822 حصص کا لین دین ہوا جس کی مالیت 6,333,245,435 روپے بنتی ہے۔

 


متعلقہ خبریں