اسلام آباد کے مزید 2 تعلیمی اداروں میں کورونا کیسز کی تصدیق


اسلام آباد:  وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے مزید 2 تعلیمی اداروں میں عالمی وبا کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

اس ضمن میں ضلعی ہیلتھ آفیسر نے تعلیمی اداروں کو سیل کرنے کا مراسلہ جاری کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد کے علاقے چک شہزاد میں قائم نجی اسکول میں تین کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جب کہ اسلام آباد ماڈل کالج فار گرلز کورنگ ٹاوَن میں دو کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

پشاور: کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر مارکیٹیں، میگا مالز اور اسکولز سیل

خیال رہے کہ اسلام آباد میں اس سے پہلے 29 تعلیمی اداروں کو کورونا کیسز رپورٹ ہونے پر سیل کیا جا چکا ہے۔

اسلام آباد: کورونا کیسز رپورٹ ہونے پر ایک اور کالج سیل

واضح رہے کہ 11 اکتوبر کو ضلعی انتظامیہ نے اسلام آباد مختلف گلیوں میں عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیا تھا۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے آگاہ کیا گیا کہ سیکٹر جی 10 فور کی گلی نمبر 38، 44، 45، 46، 47، 48 کوسیل کر دیا گیا ہے جبکہ سواں روڈ کی گلیوں کو بھی سیل کیا گیا ہے۔

اسلام آباد کے سیکٹر آئی ایٹ 2 کی گلی نمبر 25 اور29 کو بھی سیل کر دیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سیکٹر جی نائن 4 کی گلی نمبر 85 اور 89 کو بھی سیل کر دیا گیا ہے۔

جلسوں سے ملک میں دہشتگردی اور کورونا پھیلنے کا خدشہ ہے، شیخ رشید


متعلقہ خبریں