بی آر ٹی پشاور: شارٹ سرکٹ بسوں میں آگ لگنے کی وجہ قرار

بی آر ٹی میں سفر کرنا ہے تو ویکسین لگوائیں

فوٹو: فائل


پشاور: چینی کمپنی کے ماہرین نے پشاور بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) بسوں میں لگنے والی آگ سے متعلق  تحقیقاتی رپورٹ میں کہا ہے کہ ناقص کیپیسٹر اور شارٹ سرکٹ آتشزدگی کا سبب بنا ہے۔

ترجمان ٹرانس پشاور کمپنی کے مطابق چینی کمپنی کے ماہرین نے تحقیقاتی رپورٹ  میں کہا ہے کہ کرنٹ کی غیر معمولی ترسیل  سے  کیپسٹرز متاثر ہوئے، جس کے شارٹ سرکٹ سے بسوں میں آگ لگی۔

ترجمان کے مطابق مرمت کے بعد بسیں مقامی اور بیرونی حالات کے مطابق اگلے 12 سال تک کارآمد ہوں گی۔ بسوں کے موٹر کنٹرولرز کو اپڈیٹ اور تبدیل کیا جارہا ہے اور درجہ حرارت کو مزید کنٹرول کرنے کے لیے اضافی اقدامات کئے جارہے ہیں۔

مزید پڑھیں: پشاور: بی آر ٹی بس میں آتشزدگی

ترجمان کا کہنا ہے کہ بس سروس بس کمپنی کی سفارش پر 25 اکتوبر کو بحال کر دی جائے گی۔ پشاور بی ارٹی  بسوں میں اتش زدگی کے پے درپے  چار واقعات کے بعد سروس عارضی طور پر معطل کی گئی ہے۔

ترجمان بس ٹرانس پشاور کے مطابق بس کمپنی نے تمام تکنیکی مسائل کا دیرپا حل تلاش کرلیا ہے۔ بسوں کے درجہ حرارت کو مزید کنٹرول کرنے کے لیے اضافی اقدامات کیے جارہے ہیں۔

ترجمان کے مطابق بسوں کی وائرنگ کو مزید موثر بنایا جارہا ہے۔ بی آر ٹی کی بسیں اور پرزہ جات وارنٹی میں ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ ماہ پے درپے آتشزدگی کے واقعات رونما ہونے کے بعد بی آر ٹی بس سروس معطل کردی گئی تھی۔


متعلقہ خبریں