شہزاد اکبر اپنا ٹکٹ کرالیں، جلد آپ کا حساب ہو گا: شاہد خاقان عباسی


گوجرانوالہ: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اعلان کیا ہے کہ پی ڈی ایم کا جلسہ 16 اکتوبر کو جی ٹی روڈ گوجرانوالہ میں ہوگا۔

مریم نواز نے پہلے بھی جیل کاٹی ہے، اب بھی کاٹ لیں گی: شاہد خاقان

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پولیس ہمارا راستہ نہیں روک سکتی ہے۔ انہوں ںے کہا کہ انتظامیہ عمران خان اور عثمان بزدار کی ملازم نہیں ہے۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ موجودہ سسٹم سے چھٹکارے کا آغاز گوجرانوالہ سے ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ میں شہزاد اکبر سے کہوں گا کہ اپنا ٹکٹ کرالیں، جلد آپ کا حساب ہوگا۔

دسمبر تک ہم اپنا کام دکھا دیں گے، شاہد خاقان

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ آج ملک کی معیشت تباہ ہو چکی ہے اور موجودہ حکومت مکمل طور پر ناکام ہو گئی ہے۔

ن لیگ کے مرکزی رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ تین اکتوبر کو جناح اسٹیڈیم میں جلسہ کرنے کے لیے درخواست دی تھی لیکن آج تک اجازت نہیں دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج فیصلہ کیا گیا ہے کہ جلسہ جی ٹی روڈ گوجرانوالہ میں ہو گا۔

برطانیہ کیلیے سزا یافتہ شخص کو اپنے ملک میں رکھنا مشکل ہو جائیگا، شہزاد اکبر

ہم نیوز کے مطابق سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ کنٹینرز کبھی بھی عوام کا راستہ نہیں روک سکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے جلسے میں 200 افراد نے شرکت کی تھی جب کہ گوجرانوالہ کا جلسہ تاریخی اہمیت کا حامل ہو گا۔


متعلقہ خبریں