گوجرانوالہ جلسہ: حکومت کی سانس چڑھ گئی اور ٹانگیں کانپنے لگی ہیں، ن لیگ


گوجرانوالہ: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں نے 16 اکتوبر کو جی ٹی روڈ پر پی ڈی ایم کے جلسے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پہلے جلسے کے اعلان کے ساتھ ہی حکومت کی سانس چڑھ گئی ہے اور ٹانگیں کانپنے لگی ہیں۔ انہوں ںے کہا کہ کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کوئی مقدمہ درج نہیں ہوا تھا لیکن ہمارے کارکنان کے خلاف ایس او پیز کے مقدمات درج کیے جارہے ہیں۔

شہزاد اکبر اپنا ٹکٹ کرالیں، جلد آپ کا حساب ہو گا: شاہد خاقان عباسی

ہم نیوز کے مطابق گوجرانوالہ میں ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے پی ایم ایل (ن) کے مرکزی سیکریٹری جنرل احسن اقبال اور پنجاب کے سابق وزیر قانون رانا ثنا اللہ نے کہا کہ حکومت جبر کے ساتھ ہمارا جلسہ روکنا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے کارکنان کے گھروں پر چھاپے ما رے جار ہے ہیں۔

ن لیگ سے تعلق رکھنے والے سابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ پی ڈی ایم نے ملک میں چار بڑے پر امن جلسوں کے انعقاد کا اعلان کیا ہے لیکن حکومت کی ٹانگیں کانپنا شروع ہو گئی ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق احسن اقبال نے کہا کہ گوجرانوالہ کے عوام جلسے میں شریک ہو کر ثابت کریں گے کہ وہ حکومت کی مہنگائی سے تنگ آچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے مہنگائی کو کورونا سے زیاد ہ خطرناک وائرس بنا دیا ہے۔

حکومت کو غلط طریقے سے لایا گیا، اس کو گھر جانا ہو گا: محمد زبیر

ن لیگ کے مرکزی سیکریٹری جنرل احسن اقبال نے الزام عائد کیا کہ پنجاب میں پولیس گردی کی جار ہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی بوکھلاہٹ کا یہ عالم ہے کہ پنجاب میں کارکنان کے گھروں پہ چھاپے مارے جار ہے ہیں۔

ن لیگ کے رکن قومی اسمبلی رانا ثنا اللہ نے اس موقع پر کہا کہ گوجرانوالہ میں پی ڈی ایم کا جلسہ 16 اکتوبر کو ہو گا۔ انہوں ںے کہا کہ کارنر میٹنگز میں پولیس خوف و ہراس پھیلا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت اوچھے ہتھکنڈوں پہ اتر آئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ کٹھ پتلی حکومت کی غلام بنی ہوئی ہے۔

ٹیم اے کو گرفتار کیا گیا تو ٹیم بی موجود ہے، احسن اقبال

پنجاب کے سابق وزیر قانون رانا ثنا اللہ نے کہا کہ لیگی کارکنان کو خوفزدہ کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے پیشنگوئی کی کہ پہلے آٹے کی قلت تھی اب گھی کی کمی کا سامنا ہو گا۔


متعلقہ خبریں