کراچی: ضلعی انتظامیہ اپنے ہی احکامات پر عمل درآمد کرانے میں ناکام

کراچی: ایس او پیز کی خلاف ورزیاں،ضلعی انتظامیہ کی کارروائیاں

کراچی: شہر قائد کے ضلع وسطی میں ڈپٹی کمشنر اپنے ہی جاری کردہ احکامات پہ عمل درآمد کرانے میں ناکام رہے ہیں۔

کراچی: کورونا، ضلع وسطی میں لگنے والے تمام ہفتہ وار بازار بند

ہم نیوز کے مطابق گزشتہ شب ضلع وسطی میں لگنے والے تمام ہفتہ وار بازاروں کی بندش کے احکامات جاری کیے گئے تھے۔

ضلع وسطی میں مختلف دنوں کے دوران چھوٹے بڑے کل 22 ہفتہ وار بازار لگتے ہیں۔ ڈی سی ضلع وسطی کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن میں کہا گیا تھا کہ پولیس ہر قیمت پر جاری کردہ احکامات پہ عمل درآمد کو یقینی بنائے۔

دوسری بار کورونا میں مبتلا ہونے کے بعد پہلی موت ریکارڈ

ہم نیوز نے اس ضمن میں ذمہ دار ذرائع کے حوالے سے بتایا تھا کہ ضلع وسطی کی انتطامیہ نے یہ فیصلہ عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کی وجہ سے کیا تھا۔

اسلام آباد کے مزید 2 تعلیمی اداروں میں کورونا کیسز کی تصدیق

کراچی میں اس وقت یوپی موڑ، نیو کراچی، نالہ اسٹاپ اور سیکٹر الیون اے سمیت دیگر علاقوں میں بدھ بازار لگے ہوئے ہیں اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ احکامات پہ عمل درآمد کرانے والا کوئی نہیں ہے۔


متعلقہ خبریں