جلسے سے روکا تو احتجاج کا سلسلہ پنجاب سمیت ہر جگہ پھیل جائیگا، محمد زبیر


لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے خبردار کیا ہے کہ اگر پی ڈی ایم کو گوجرانوالہ میں جلسے سے روکا گیا تو احتجاج کا سلسلہ پنجاب سمیت ہر جگہ پھیل جائے گا۔

شہزاد اکبر اپنا ٹکٹ کرالیں، جلد آپ کا حساب ہو گا: شاہد خاقان عباسی

ہم نیوز کے مطابق ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے پی ایم ایل (ن) کے قائد میاں نواز شریف کے ترجمان محمد زبیر نے کہا کہ ن لیگ کے کارکنان گرفتاریوں سے خوفزدہ نہیں ہیں۔

محمد ز بیر نے دعویٰ کیا کہ اپنی پوری سیاسی زندگی میں کسی حکومت کو اتنا خوفزدہ نہیں دیکھا جتنا موجودہ حکومت کو دیکھ رہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ اگر حکومت کو ڈر نہ ہوتا اور وہ خوفزدہ نہ ہوتی تو پکڑ دھکڑ نہ کرتی۔

ہم نیوز کے مطابق ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے ن لیگ کے مرکزی رہنما نے اس امر پر حیرت کا اظہار کیا کہ حکومت ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے خوفزدہ ہونے کی ایک بڑی وجہ یہ ہے کہ جانتے ہیں کہ وہ سلیکٹڈ ہیں۔

گوجرانوالہ جلسہ: حکومت کی سانس چڑھ گئی اور ٹانگیں کانپنے لگی ہیں، ن لیگ

سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے حکومت کو مشورہ دیا کہ مریم نواز کا سیاسی انداز میں مقابلہ کرے۔


متعلقہ خبریں