وادی سوات میں موسم سرما کی پہلی برفباری


سوات: وادی سوات کے بالائی علاقوں میں موسم سرما کی پہلی برفباری شروع ہو گئی ہے۔ 

ہم نیوز کے مطابق  وادی کالام ، مہوڈنڈ، گبرال ، اشو اور مٹلتان میں موسم سرما کی پہلی برفباری نے دلکش وادیوں کے حُسن کو چار چاند لگا دیے ہیں۔

مصوری کے ذریعے موسمیاتی تبدیلی کے خطرات سے آگاہ کرنے والی 13 سالہ پاکستانی طالبہ

وادی کالام میں برف باری کے خوبصورت مناظر سے مرجھائے ہوئے چہرے بھی خوشی سے کھل اٹھے جبکہ یخ بستہ ہواؤں سے سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

موسمی بیماریوں سے متعلق قومی ادارہ صحت کا انتباہی مراسلہ

برف باری کے حسین مناظر سے لطف اندوز ہونے کے لئے ملک بھر سے سیاحوں نے سیاحتی علاقوں کالام ، اوشو مٹلتان اور اتروڑ گبرال کا رخ کرلیا ہے۔

سوات کی برفباری میں میراتھن

موسم کی شدت سے بچاؤ کے لئے یہاں لوگ گرم ملبوسات کا استعمال کر رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں