انٹر کے سالانہ امتحان 2021 کیلئے معمول کے نصاب کو کم کرنے کی منظوری


اسلام آباد: وفاقی وزارت تعلیم نے 2021 امتحانات کا نصاب کم کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن (ایف بی آئی ایس ای ) نے انٹر کے سالانہ امتحان کے لیے معمول کے نصاب کو کم کرنے کی حتمی منظوری کے لئے قومی نصاب کونسل کو بھجوایا تھا۔

فیڈرل بورڈ کی جانب سے کہا گیا تھا کہ منظوری ملتے ہی نصاب وفاقی تعلیمی بورڈ کی ویب سائٹ پرآویزاں کردیا جائے گا،طلبہ و اساتذہ ویب سائٹ سے نصاب ڈائون لوڈ کرسکیں گے۔

فیڈرل بورڈ: انٹر میڈیٹ امتحانات کیلیے نصاب کم کر دیا گیا

قبل ازیں میٹرک کے سالانہ امتحانات 2021 کیلئے معمول کے نصاب کو کم کرنے کی منظوری دی گئی تھی۔

وفاقی وزیرتعلیم کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں طلبہ کی سہولت کے پیش نظر فیصلہ کیا گیا ہے۔ سالانہ امتحان2021 کیلئے نصاب وفاقی تعلیمی بورڈ کی ویب سائٹ پرآویزاں کردیا گیا ہے۔ وزارت تعلیم کا کہنا تھا کہ طلبہ و اساتذہ نصاب ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان میں6ماہ بعد تعلیمی ادارے کھل گئے

عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں تعلیمی ادارے چھ ماہ بند رہے ہیں اور اس دوران پڑھائی نہیں ہوئی۔ تعلیمی ادارے کھلنے کے بعد کم وقت کے باعث نصاب مکمل کرنا ممکن نہیں ہے۔

حکومت نے طلبا اور اساتذہ کی سہولت کو مد نظر رکھتے ہوئے نصاب کم کیا ہے۔ میٹرک کے امتحانات2021 میں حکومت کی جانب سے جاری کردہ ہدایت کے مطابق سوالیہ پیپز بنائے جائیں گے۔

کورونا وائرس کے بعد حکومت نے پہلے مرحلے میں میٹرک، انٹر اور یونیورسٹی کے طلبہ کو بلایا جبکہ پرائمری کی کلاسز بعد میں شروع کی گئیں۔


متعلقہ خبریں