لیڈی ہیلتھ ورکرز اور ینگ ڈاکٹرزکے جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، بلاول

عوامی نمائندوں کو بلیک میل کرنے کا سلسلہ بند کیا جائے، بلاول

کراچی: چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ لیڈی ہیلتھ ورکرزاورینگ ڈاکٹرزکے جائزمطالبات تسلیم کیے جائیں۔

ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کا احتجاج رنگ لے آیا، تنخواہوں میں اضافے کی منظوری

ہم نیوز کے مطابق چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ترقیاں، مناسب پنشن اور مساوی مراعات وفاقی حکومت کے ملازمین کے جائزحقوق ہیں۔

بلاول بھٹو نے واضح طور پر کہا کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں جمہوری حق کے لیے پر امن احتجاج کرنے والوں کی حمایت کرتے ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق ڈی چوک میں لیڈی ہیلتھ ورکرزاورمختلف سرکاری ملازمین کے جاری احتجاجی دھرنے میں شریک افراد سے وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان اور وفاقی سیکریٹری صحت مذاکرات کررہے ہیں۔

ملک بھر سے سرکاری ملازمین کا ڈی چوک پر دھرنا

اس ضمن میں وفاقی حکومت کی جانب سے دیگر سرکاری اداروں کے ملازمین سے بھی مذاکرات کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں