اسلام آباد: صفائی کی خصوصی مہم بھرپور طریقے سے جاری ہے، سی ڈی اے

اسلام آباد: صفائی کی خصوصی مہم بھرپور طریقے سے جاری ہے، سی ڈی اے

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے گزشتہ آٹھ دنوں کے دوران پانچ ہزار 200 ٹن کوڑا کرکٹ صاف کیا گیا ہے۔

سی ڈی اے اور ہاؤسنگ اتھارٹی کی حاصل کردہ اراضی پر تعمیرات پر 2 ماہ کیلئے پابندی

ہم نیوز نے کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے ترجمان کے حوالے سے بتایا ہے کہ اسلام آباد میں خصوصی صفائی مہم بھرپور طریقے سے جاری ہے اور روزآنہ 650 ٹن کوڑا کرکٹ اٹھایا جا رہا ہے۔

ترجمان سی ڈی اے کے مطابق صرف بارہ کہو سے دو ہزارٹن کوڑا اٹھایا جا چکا ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ صفائی کے اوقات کار 7 بجے سے 5 بجے تک بڑھا دیئے گئے ہیں۔

ملازمین میں کورونا: فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن اسلام آباد سیل

ہم نیوز کے مطابق ترجمان سی ڈی اے کا کہنا ہے کہ کاروباری مراکزمیں صفائی کے اوقات کار رات گیارہ بجے تک ہیں۔

ترجمان سی ڈی اے کے مطابق سیکٹوریل ایریا کےعلاوہ دیہی علاقوں سے بھی کوڑاکرکٹ اٹھایا جا رہا ہے۔

اسلام آباد ایف نائن پارک کی لایٹس بحال، رات کے وقت سیکیورٹی نظام بھی مؤثر

سی ڈی اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ شاہ اللہ دتہ، کھنہ، فراش ٹاوَن اورگولڑہ کے علاوہ  دیگر علاقوں میں بھی صفائی کا کام جاری ہے۔


متعلقہ خبریں