پی سی بی کو نئے چیف سیلکٹر کی تلاش

پی سی بی (PCB)

پاکستان کرکٹ بورڈ میں جاری مختلف منصوبے روک دیئے گئے


لاہور:  پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے مصباح الحق کے عہدے سے دستبردار ہونے کے بعد نئے چیف سیلکٹر کی تلاش شروع  کر دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد اکرم، ظہیر عباس اور شعیب اختر  میں سے کسی ایک کو چیف سیلکٹر کا عہدہ دیئے جانے کا امکان ہے۔

سابق فاسٹ بالر محمد اکرم عہدے کے لیے فیورٹ ہیں۔ وہ پشاور زلمی کے ڈائریکٹر کرکٹ اور ہیڈ کوچ کے فرائض سرانجام  دے چکے ہیں۔

اس سے قبل محمد اکرم قومی کرکٹ ٹیم کے باولنگ کوچ کے فرائض بھی سرانجام دے چکے ہیں۔

مصباح الحق چیف سلیکٹر کے عہدے سے مستعفی

خیال رہے کہ مصباح الحق قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر کے عہدے سے آج مستعفی ہو گئے ہیں۔

پریس کانفرنس کے دوران ان کا کہنا تھا کہ عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ میرا ذاتی ہے اور پی سی بی کو بھی آگاہ کردیا ہے۔

مصباح نے کہا کہ جوبھی آئےگا اس کے ساتھ اچھا کام کریں گے۔ چیف سلیکٹرکی ذمہ داری 30 نومبرتک نبھاؤں گا۔

اگر چیف سلیکٹر کا عہدہ ملا تو کھلاڑیوں کا مائنڈ سیٹ تبدیل کروں گا، شعیب اختر

ان کا کہنا تھا کہ انٹرنیشنل کرکٹ کے حوالے سے فوکس کرنا ہے۔ مجھے ٹیم کوبہترسے بہتربنانا ہے۔ بطور کوچ میرا ٹارگٹ پاکستان کو ٹاپ تھری سائیڈز میں لانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو آئی سی سی ایونٹس جیتوانا چاہتا ہوں۔ آن فیلڈ انرجی زیادہ ضروری ہوتی ہے اور میں سمجھتا ہوں آن فیلڈ انرجی مجھ میں ہے اس لیے ہیڈ کوچ کا عہدہ چنا۔ مصباح الحق نے کہا کہ جیت ہار کی ذمہ داری میری ہے۔

گزشتہ سال سری لنکا کیساتھ ٹی20 سیریز اور آسٹریلیا سیریز میں قومی ٹیم کی انتہائی ناقص کارکردگی کے باعث بھی انہیں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔


متعلقہ خبریں