اپوزیشن کے بیانیے کے خلاف وزیراعظم کا خود میدان میں اترنے کا فیصلہ



اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان اپوزیشن کے بیانیے کے خلاف خود بھی میدان میں اتریں گے۔ حکومت نے اپوزیشن کے خلاف جوابی حکمت عملی تیار کر لی ہے۔

مریم نواز نے ضمنی انتخاب پر اربوں خرچ کیا: نیب سے رجوع کرنیکا فیصلہ

ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت حکومتی ترجمانوں کے منعقدہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ اپوزیشن جلسے کرے گی تو جواب میں حکومت بھرپور جواب دے گی۔

ذرائع نے  اجلاس کی اندرونی کہانی بتاتے ہوئے ہم نیوز سے کہا ہے کہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان پارلیمنٹ ہاؤس یا دیگر تقاریب میں اپوزیشن کو جواب دیں گے جب کہ وزرا پریس کانفرنسز، تقاریب اور ٹاک شوزمیں وزیر اعظم کے بیانیے کو آگے بڑھائیں گے۔

ذرائع کے مطابق کیے جانے والے فیصلے کے تحت حکومتی وزیر پریس کانفرنس میں اپوزیشن کی کرپشن اوراپنی کارکردگی پیش کریں گے۔

ہم نیوز کو ذمہ دار ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیراعظم نے حکومتی ترجمانوں کو ہدایت کی ہے کہ اپوزیشن کے کرپشن کیسز بے نقاب کیے جائیں۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے اپوزیشن کی تحریک کے اصل محرکات سامنے لانے کا ٹاسک بھی دیدیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ترجمانوں کے اجلاس میں طے کی جانے والی حکومتی حکمت عملی پرعمل درآمد  کا آغاز کل سے ہو گا۔ ذرائع کے مطابق یہ بات طے ہوئی ہے کہ مشیر داخلہ شہزاد اکبر شہبازشریف کے خلاف 25 ارب کی کرپشن کا نیا اسکینڈل سامنے لائیں گے۔

ہم نیوز کو ذرائع نے بتایا ہے کہ اجلاس میں شرکا کو شریف خاندان کے کرپشن کیسز اورسرکاری فنڈز کے غلط استعمال پر بریفنگ دی گئی اور انہیں بتایا گیا کہ حلقہ این اے 120 کے ضمنی انتخابات میں اربوں روپے کا سرکاری فنڈ استعمال ہوا۔

ن لیگی ارکان جلدی استعفے دیں تا کہ ہم ان سیٹوں پر الیکشن کروائیں، شہباز گل

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے ہدایت کی کہ حلقہ این اے 120 کے ضمنی انتخابات میں سرکاری فنڈز کا معاملہ اٹھایا جائے۔

ہم نیوز کو ذرائع نے بتایا کہ وفاقی وزرا نے ترجمانوں کے اجلاس میں مہنگائی پر اظہار تشویش کرتے ہوئے تجاویز بھی پیش کیں۔ تجاویز دینے والوں میں فوادچودھری، اسدعمر، مرادسعید، علی زیدی اور بابراعوان شامل تھے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی وزرا کا اجلاس میں کہنا تھا کہ جب تک مہنگائی پر کنٹرول نہیں کریں گے اس وقت کچھ نہیں ہو سکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزرا کا کہنا تھا کہ سب سے پہلے اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں پر قابو پانا ہوگا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے وزرا کی آرا سے اتفاق کیا۔

حکومتی ترجمانوں کے اجلاس کی اندرونی کہانی بتاتے ہوئے ذرائع نے کہا کہ وزیراعظم نے ملکی معاشی اور اقتصادی  صورتحال پرترجمانوں کوخود بریف کیا اور کہا کہ مہنگائی کنٹرول کرنے کے لیے ہنگامی اقدامات اٹھا رہے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے اجلاس میں دعویٰ کیا کہ چینی اور گندم درآمد ہوتے ہی قیمتیں واپس آنا شروع ہو جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی سے متعلق چیزیں حکومت کے قابو میں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں میں کمی ہو گی۔

ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اعلیٰ سطحی اجلاس میں کہا کہ حکومت نے 50 ہزارغریب طلبہ کے لیے سب سے بڑا اسکالر شپ پروگرام دیا ہے۔ انہوں ںے کہا کہ عوام کو بتائیں کہ کامیاب پروگرام سے ہزاروں نوجوانوں کا کاروبارشروع ہوا ہے۔

اسلاموفوبیا کے خلاف اور باہم احترام کیلئے کوششیں جاری رکھیں گے، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان کا اجلاس میں کہنا تھا کہ سیمنٹ انڈسٹری فعال ہو گئی ہے اور اس کی پیداوار 40 فیصد بڑھ گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی پرجلد قابو پالیں گے۔


متعلقہ خبریں